جموں و کشمیر انتظامیہ کے مطابق اس فیصلے سے میونسپل کونسلز کی تعداد بڑھ کر 19 ہوجائے گی تاکہ شہری بلدیاتی اداروں کو ان کی انسانی وسائل کی اہلیت میں اضافہ اور کیڈر مینجمنٹ کو ہموار کیا جاسکے۔
انتظامی ترجمان نے کہا کہ انتظامی کونسل نے بدھ کی شب لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا تھا۔ 2011 مردم شماری کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تمام میونسپل کمیٹیز اور 30 ہزار سے زیادہ آبادی والے علاقوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔
فی الحال مرکزی علاقے جموں و کشمیر میں چھ میونسپل کونسلیز ہیں جن میں کٹھوعہ، ادھم پور، پونچھ، اننت ناگ، بارہمولہ اور سوپور شامل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کمیٹیز سے اپ گریڈ شدہ میونسپل کونسلز میں کولگام، پلوامہ، شوپیاں، گاندربل، بڈگام، بانڈی پورہ، کپواڑہ، ریاسی، ڈوڈہ، سامبا، کشتواڑ، رمبن اور راجوری شامل ہیں۔
ایڈمنٹریٹیو کونسل نے اپ گریڈ شدہ میونسپل کونسلز میں چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ایگزیکٹو آفیسرز کے 13 عہدوں کی اپ گریڈیشن کے علاوہ موجودہ میونسپل کونسلز میں اکاؤنٹ آفسرزکے 19 عہدوں کے قیام کی بھی منظوری دی۔