ETV Bharat / state

پونگ جھیل میں 22 مہاجر پرندوں کی موت، ایڈوائزری جاری

ہماچل پردیش کے کانگڑہ ضلع میں پونگ جھیل میں پھر سے برڈ فلوکی آہٹ ہونے سے محکمہ وائلڈ لائف کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پونگ جھیل میں 22 مہاجر پرندوں کی موت، ایڈوائزری جاری
پونگ جھیل میں 22 مہاجر پرندوں کی موت، ایڈوائزری جاری
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 10:58 PM IST

پونگ ڈیم سینکچری علاقہ کے تحت نگروٹا سوریا بیٹ میں گزشتہ دو دن میں مجموعی طورپر 22مہاجرپرندے مردہ ملے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے وائلڈوائلف ونگ نے مردہ پرندوں کو نمونے جالندھرلیب بھیج دیئے ہیں۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہوسکے گا کہ مہاجر پرندوں کی موت برڈ فلو کی وجہ سے ہوئی ہے یا پھر کوئی دیگر وجہ ہے۔

خیال رہے کہ جنوری میں بین الاقوامی رامسر ویڈلینڈ پونگ ڈیم میں غیرملکی پرندوں کی موت برڈ فلو کی وجہ سے ہوئی تھی۔ اس دوران تقریباً 20غیرملکی نسلوں کے 5000ہزار سے زیادہ پرندوں کی موت ہوئی تھی۔ اس وجہ سے حکومت نے پونگ جھیل میں لوگوں کے آنے جانے پر پابندی لگا دی تھی۔

کانگڑہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر راکیش پرجاپتی نے محکمہ وائلڈ لائف اور محکمہ کے جانوروں کے پالنے والے حکام کے ساتھ میٹنگ کرکے ضلع کے چار سب ڈویزنوں اندورا، فتح پور، جوالی اور دہرہ میں مچھلی، مرغوں اور انڈوں کی فروخت پر پابندی لگائی تھی۔ اس کے علاوہ پولٹری فارموں میں بھی خصوصی احتیاط برتنے کی انتظامیہ نے صلاح دی تھی اور پونگ ڈیم کے ایک کلومیٹر علاقہ کوالرٹ زون جبکہ اس کے آگے کے علاقہ کو سرویلانس زون بنایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.