ETV Bharat / state

روہتک: ایک اور پہلوان کا قتل

روہتک میں موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں نے پہلوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پہلوان روہتک کے ویش اسکول کے گراؤنڈ میں پریکٹس کرتا تھا۔

Wrestler shot dead Rohtak
روہتک میں پہلوان پر فائرنگ
author img

By

Published : May 25, 2021, 9:39 AM IST

Updated : May 25, 2021, 9:45 AM IST

دہلی میں پہلوان ساگر قتل کا معاملہ ابھی حل نہیں ہوا تھا کہ ہریانہ کے روہتک میں ایک اور پہلوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پہلوان ویش تعلیمی ادارے کے اگرسین اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہا تھا۔ اس دوران دو موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

دیکھیں ویڈیو

ہلاک شخص انکش پہلوان روہتک کی وجے نگر کالونی کا رہائشی تھا۔ ویش سنستھا واقع اگرسین اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہا تھا۔ اسی دوران دو موٹرسائیکل سوار نوجوان پہنچے اور اس پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے انکش نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ واقعے کو انجام دینے کے بعد دونوں موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگئے جس کی اطلاع کے بعد شیواجی کالونی تھانہ پولیس اور ایف ایس ایل کی ٹیم موقع پر پہنچی۔

بتایا جارہا ہے کہ قریب ایک درجن فائرنگ انکش پر کی گئی جن میں سے چھ سے سات گولیاں انکش کو لگیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس قتل کے پیچھے کیا وجہ ہے۔ حالانکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ انکش ایک پہلوان ہے، لیکن فی الحال یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ وہ کہاں پر پہلوانی کرتا تھا۔

شیواجی کالونی تھانہ انچارج بلونت سنگھ کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ میں دو موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرنے والے بتائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ناردرن ریلوے نے اولمپئن سشیل کمار کو معطل کیا

فی الحال نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس قتل کے پیچھے کیا وجہ تھی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

Last Updated : May 25, 2021, 9:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.