ETV Bharat / state

سوہنا اسمبلی سیٹ کا ٹکٹ پانچ کروڑ میں فروخت کیاگیا

کانگریس کے سینیئر رہنما اشوک تنور نے ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے ٹکٹ کی تقسیم میں دھاندلی ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس کے ہیڈکوارٹر کے باہر بدھ کے روز مظاہرہ کیا اور الزام عائد کیا کہ سوہنا اسمبلی سیٹ کا ٹکٹ پانچ کروڑ روپیے میں فروخت کیا گیا ہے۔

سوہنا اسمبلی سیٹ کا ٹکٹ پانچ کروڑ میں فروخت کیاگیا
author img

By

Published : Oct 2, 2019, 8:42 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 10:29 PM IST

ہریانہ کانگریس کے سابق صدر تنور نے اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی کے ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ کیا اوردھرنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی چل رہی ہے۔ دھاندلی کرکے اگر کمزور امیدوار میدان میں اتارے گئے تو پارٹی فتحیاب کیسے ہوگی۔

انہوں نے کہا، ’میں نے ہریانہ میں گذشتہ پانچ سال کے دوران پارٹی کو اپنے خون پسینے سے سینچا ہے اور مضبوط حالت میں پہنچایا ہے۔ میں پارٹی کے تئیں ہمہ وقت وقف رہا ہوں۔گذشتہ تین ماہ کے دوران مجھے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) سے چھ مرتبہ کانگریس چھوڑنے کی دعوت مل چکی ہے لیکن میں کانگریس کا سپاہی ہوں اور کبھی بھی پارٹی نہیں چھوڑوں گا‘۔

تنور نے کہا کہ وہ کانگریس کے ایک ایک رہنما کو جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسے افراد کو ٹکٹ کیوں دیا جارہا ہے جو پہلے کانگریس پر تنقید کرتے تھے اور اب ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 10:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.