مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن جمعہ کو چندی گڑھ پہنچی جہاں ہریانہ اسمبلی کے اسپیکر گیان چند گپتا اور سابق مرکزی وزیر مملکت رتن لال کٹاریہ نے نرملا سیتا رمن کا استقبال کیا۔
اس دوران نرملا سیتارمن نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ 'بی جے پی ملک بھر میں 7 ستمبر سے 7 اکتوبر تک وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر کئی پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ جس سے ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم مودی 24 سالوں سے حکومت کا حصہ بن کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ پہلے گجرات کے وزیر اعلیٰ اور اب ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 'کورونا کی مدت کے دوران ملک کی چھوٹی اور بڑی صنعتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، لیکن حکومت ان کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ جن لوگوں کے پاس بینک گارنٹی کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ان لوگوں کو بینک سے قرض لینے کا مسئلہ ہے۔ حکومت ایسے لوگوں کے لیے کئی بڑی اسکیمز بھی چلا رہی ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق اب تک حکومت کی جانب سے اربوں روپے عوام میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ حکومت لوگوں کو قرض بھی دے رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔ یہ اسکیمز دیہی سطح پر بھی چلائی جا رہی ہیں، تاکہ ہر کوئی اس سے استفادہ کرسکے۔ وہیں ریڑی پٹری لگانے والوں کو بھی حکومت قرض دے رہی ہے، تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنا کاروبار کرسکیں۔
نرملا سیتارمن نے کہا کہ 'ہمارا ماننا ہے کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس کا نعرہ معاشرے کے آخری سرے پر بیٹھے غریب شخص کو شامل کیے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔ اسی لیے حکومت نے متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے کئ کئی اہم کام کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ کورونا مدت کے دوران جنہوں نے اپنی ملازمتیں کھو دیں ہیں۔ انہیں EPF کے ذریعے مالی مدد دی گئی ہے۔ نوٹ بندی کے بارے میں سیتارمن نے کہا کہ نوٹ بندی نے جعلی کرنسی پر کنٹرول کیا اور کالا دھن میں کمی لائی۔ دہشت گردی کی مالی امداد میں کمی آئی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کے ریٹ طے کیا جائے گا۔ اس پر مرکزی اور ریاستی حکومتیں فیصلہ کریں گی کہ پٹرول اور ڈیزل کو کب جی ایس ٹی کے تحت لانا ہے اور کس شرح پر۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کے بارے میں اپوزیشن کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر توجہ نہیں دی جانی چاہیے۔ حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے بہت سے کام کر رہی ہے۔