ETV Bharat / state

سابق وزیر اعلیٰ او پی چوٹالہ تہاڑ جیل سے رہا

author img

By

Published : Jul 2, 2021, 12:50 PM IST

ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ او پی چوٹالہ دس سال جیل کی سزا کاٹنے بعد آج تہاڑ جیل سے باہر آگئے ہیں۔ او پی چوٹالہ کو باضابطہ طور پر رہا کردیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعلی او پی چوٹالہ تہاڑ جیل سے رہا

آئی این ایل ڈی کے سربراہ او پی چوٹالہ کو جیل سے باضابطہ طور پر رہا کردیا گیا ہے۔ اوم پرکاش چوٹالہ جیل سے باہر آچکے ہیں اور وہ کارکنان کے ساتھ گروگرام میں اپنے فارم ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ او پی چوٹالہ کے ساتھ ان کے پوتے کرن سنگھ چوٹالہ موجود ہیں۔

وہیں او پی چوٹالہ کا آئی این ایل ڈی (INLD )کارکنان نے شاندار استقبال کیا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ او پی چوٹالہ اپنے فارم ہاؤس میں کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔

غور طلب ہے کہ جے بی ٹی بھرتی گھوٹالہ میں ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ کی سزا گزشتہ بدھ کو مکمل ہوگئی تھی۔ دہلی حکومت، ہائی پاور کمیٹی اور تہاڑ جیل انتظامیہ نے گزشتہ ماہ فیصلہ کیا تھا کہ جن قیدیوں کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور ان کی سزا چھ ماہ باقی ہے، ایسے قیدیوں کو معافی دی جائے گی۔ اس میں ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ کا نام بھی شامل تھا۔ جیل میں قیام کے دوران او پی چوٹالہ نے اب تک 9 سال 9 ماہ کی سزا پوری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے بی ٹی بھرتی گھوٹالہ: اوم پرکاش چوٹالہ کی سزا مکمل

واضح رہے کہ سنہ 1998 اور 2000 کے درمیان ہریانہ کے مختلف اضلاع میں تین ہزار سے زیادہ اساتذہ کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔ اس کیس کی سماعت کے بعد دہلی منتقل کردیا گیا۔

دہلی کی ایک عدالت نے اوم پرکاش چوٹالہ اور ان کے بیٹے اجے چوٹالہ کو 10 سال کی سزا سنائی تھی۔ دونوں کو 16 جنوری 2013 کو تہاڑ جیل لایا گیا تھا۔ اس وقت دونوں کووڈ کی وجہ سے ایمرجنسی پیرول پر ہیں۔ اجے چوٹالہ کو پیرول کی مدت کے اختتام پر سرینڈر کرنا پڑے گا۔

وہیں او پی چوٹالہ کو آج باضابطہ طور پر رہا کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.