ETV Bharat / state

ہریانہ میں رُلانے والا واقعہ: ایک طرف بھائی کی لاش، دوسری جانب بہن کی شادی - ہریانہ میں خودکشی کا معاملہ

بھائی کی لاش مردہ خانہ میں پڑی تھی اور بہن کی شادی ہورہی تھی۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود سبھی لوگ رو پڑے۔ دراصل اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ گاؤں کے کچھ لڑکے شادی کرنے والی لڑکی کو ہراساں کررہے تھے اور شادی میں رکاوٹیں بھی ڈال رہے تھے۔ لڑکی کا بھائی دیپانشو ان تمام چیزوں سے بہت پریشان تھا۔

ایک طرف بھائی کی لاش، دوسری جانب بہن کی شادی

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 7:27 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع یمنا نگر کے جگادھری صدر پولیس اسٹیشن کے گاؤں کاٹھ والا سے ایک سنگین نوعیت کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک لڑکے نے خودکشی کرلی جب کہ اگلے ہی دن اس کی بہن کی شادی تھی، لڑکی کی شادی کو مجبوری کی وجہ سے آگے نہیں بڑھایا جا سکتا تھا۔

اس لیے بارات آنے کے باوجود لوگ خوش ہونے کے بجائے غمگین تھے۔ بھائی کی لاش مردہ خانہ میں پڑی تھی اور بہن کی شادی ہو رہی تھی۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود سبھی لوگ رو پڑے۔

اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ گاؤں کے کچھ لڑکے شادی کرنے والی لڑکی کو ہراساں کررہے تھے اور شادی میں رکاوٹیں بھی ڈال رہے تھے۔ یہاں تک کہ ان شرپسندوں نے لڑکی کے سسرال میں بھی فون کرکے اس شادی کو توڑنے کی کوشش کی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ متوفی دیپانشو ان تمام چیزوں سے بہت پریشان تھا اور شادی سے ایک دن پہلے ہی اس نے موت کو گلے لگا لیا۔

وہیں خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

اہلِ خانہ نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ گاؤں کے کچھ نوجوان دیپانشو کی بہن کو اکثر ہراساں کرتے تھے، جس کے خلاف انہوں نے مقامی پولیس کو شکایت بھی کی تھی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں جیل بھی بھیج دیا تھا۔

لیکن جیل سے باہر آنے کے بعد انہی نوجوانوں نے ایک بار پھر دیپانشو کی بہن کو بدنام کرنا شروع کردیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ گاؤں کے کچھ نوجوان ایک لڑکی کی شادی میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے دیپانشو نام کے نوجوان نے خودکشی کرلی ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور بدمعاشوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.