ETV Bharat / state

PM Modi Security Breach: ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے پنجاب میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا

منوہر لال کھٹر نے بتایا کہ 'ہم نے گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے جس میں صدر سے پنجاب حکومت کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔' Action against Punjab Government

PM Modi Security Breach
author img

By

Published : Jan 8, 2022, 9:10 AM IST

ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے چرنجیت سنگھ چنی کی قیادت والی پنجاب حکومت کو برخاست کرنے اور وہاں صدر راج نافذ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔Haryana CM Khattar demands President rule in Punjab

وزیر اعظم کی سیکورٹی لیپس پر کھٹر نے الزام لگایا کہ کانگریس حکومت ریاست میں امن و امان کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔ Manohar lal Khattar on Punjab Govt

منوہر لال کھٹر نے ریاستی وزیر داخلہ انل وج اور ریاستی بی جے پی صدر او پی دھنکھڑ سے ملاقات کر ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ کو راج بھون میں فیروز پور واقعہ کے حوالے سے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ Manohar Lal Khattar Meet Anil vij

کھٹر نے بتایا کہ 'ہم نے گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے جس میں صدر سے پنجاب حکومت کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔' Action against Punjab Government

منوہر لال کھٹر نے کہا کہ 'میں نے صدر جمہوریہ سے اپیل کی ہے کہ پنجاب حکومت کو برطرف کیا جائے اور یہاں صدر راج نافذ کیا جائے۔' demands President rule in Punjab

چندی گڑھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا کہ 'نریندر مودی اب تک کے سب سے مقبول وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے ملک کے مختلف مسائل کو حل کیا جو کئی سالوں سے زیر التوا تھے۔ اس لیے کروڑو لوگوں کی دوائیں وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Rally Cancelled: سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مودی کی فیروز پور ریلی منسوخ

واضح رہے کہ 5 جنوری 2022 کو وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب کے ضلع بھٹنڈہ پہنچے۔ یہاں سے انہیں راشٹریہ شہید اسمارک جانا تھا لیکن جب وزیر اعظم نریندر مودی کا قافلہ راشٹریہ شہید اسمارک سے تقریباً 30 کلومیٹر پہلے فلائی اوور پر پہنچا تو کچھ مظاہرین نے راستہ روک دیا۔ جس کی وجہ سے مودی کے قافلے کو فلائی اوور پر 20 منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔

اسے پی ایم کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی قرار دیا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ 'اس معاملے میں قصوروار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.