ETV Bharat / state

انل وج کے بیان پر کانگریس کی تنقید - ٹریکٹر یاترا

کانگریس رہنما راہل گاندھی کی 'ٹریکٹر یاترا' کو ہریانہ میں داخل نہ ہونے دینے کے اعلان پر ریاستی وزیر داخلہ انل وج پر کانگریس نے سخت نکتہ چینی کی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 2:30 PM IST

کانگریس رہنما راہل گاندھی کی 'ٹریکٹر یاترا' کو ہریانہ میں داخل نہ ہونے دینے کے اعلان پر ریاستی وزیر داخلہ انل وج پر کانگریس نے سخت نکتہ چینی کی ہے۔

حالیہ دنوں میں زرعی بل (قانون) کی مخالفت کرنے کے لیے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے پنجاب سے دہلی تک ٹریکٹر یاترا نکالنے کا اعلان کیا تھا چونکہ ان کی یاترا ہریانہ سے ہوتے ہوئے دہلی پہنچے گی اسی وجہ سے ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے ان کی اس یاترا کو ریاست میں داخل نہ ہونے دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس تعلق سے کانگریس رہنما اشوک اروڑا نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہریانہ انل وج کی جاگیر نہیں ہے، جمہوریت میں سبھی کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔

کانگریس رہنما اشوک اروڑا

اروڑا نے مزید کہا کہ کانگریس پوری طرح سے کسانوں کی اس تحریک کے ساتھ ہے، بی جے پی ایک فاشسٹ پارٹی ہے اور یہ پارٹی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی ہے۔

اشوک اروڑا نے راہل گاندھی نے ضلع کروکشیتر کے دورے سے متعلق کہا کہ راہل گاندھی وہاں کب تک پہنچیں گے یہ ابھی طئے نہیں ہوا ہے، دہلی میں میٹنگ ہونے کے بعد ہی وقت کا تعین کیا جائے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ جن نایک پارٹی اور بی جے پی کے رہنماؤں کو ریاست کے کسی گاؤں میں آنے نہیں دیا جارہا ہے حتی کے انھیں کالے جھنڈے دکھانے جارہے ہیں کیونکہ ریاست میں کسانوں سمیت ہر طبقے تشویش میں مبتلا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.