ETV Bharat / state

'حکومت کسانوں کے خلاف مقدمات واپس لے' - کسانوں کے خلاف مقدمات واپس لے

بھوپندر ہڈا نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پولیس انتظامیہ اور کسان رہنماؤں کے مابین ایک میٹنگ ہوئی ہے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں طرف سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔ اس کے باوجود حکومت نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے کسانوں پر سخت دفعات کے تحت مقدمات درج کیے۔

Bhupinder Singh Hooda
Bhupinder Singh Hooda
author img

By

Published : May 20, 2021, 10:44 PM IST

ہریانہ قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا نے آج منوہر لال کھٹر حکومت سے کسانوں کے خلاف دائر مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جس طرح سے حصار میں کسانوں پر زیادتی کی گئی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ پولیس کی جانب سے بزرگ کسانوں اور خواتین کے خلاف بھی طاقت کا استعمال کیا۔ ان پر آنسو گیس کے گولے اور اینٹ۔ پتھر برسائے گئے۔ پولیس کی طرف سےکی گئی اس کارروائی میں بہت سے کسان زخمی ہوئے ہیں ، لیکن حکومت نے منصفانہ کارروائی کرنے کی بجائے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کردئے ہیں۔

بھوپندر ہڈا نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پولیس انتظامیہ اور کسان رہنماؤں کے مابین ایک میٹنگ ہوئی ہے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں طرف سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔ اس کے باوجود حکومت نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے کسانوں پر سخت دفعات کے تحت مقدمات درج کیے۔

بھوپندر ہڈا نے کہا کہ حکومت کو ٹکراؤ سے گریز کرنا چاہئے اور دانشمندی کے ساتھ کام کرتے ہوئے کسانوں کے خلاف درج تمام مقدمات کو فوری طور پر واپس لینا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ’’اگر حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو یہ کام ہماری حکومت بننے پر کیا جائے گا‘‘۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.