ETV Bharat / state

احمد آباد میں پانی کی قلت ، روزہ دار پریشان - احمد آباد میں پانی کی قلت ، روزہ دار پریشان

ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد میں دن بہ دن پانی کی قلت کا مسئلہ بڑھتا ہی جا رہا ہے، ایسے میں ماہ رمضان میں پانی کی کمی نے مسلمان روزہ داروں کو سخت مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

حمد آباد میں پانی کی قلت
author img

By

Published : May 17, 2019, 12:15 AM IST

وہیں احمدآباد کے ویجل پور اسمبلی حلقے میں لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں اور وہاں ٹنکروں سے بھی بہت مشکل سے پانی پہنچایا جا رہا ہے۔

حمد آباد میں پانی کی قلت

ان کی مشکلات کے پیش نظر ویجل پور یوتھ کانگریس اور مقامی لوگوں نےمٹکے پھوڑ کر مکتم پورا زونل آفس پر ہنگامہ کیا اور اپنےمطالبات کو لے کرانتظامیہ کو میمورنڈم دیا۔

ویجل پور اسمبلی حلقے میں موجود مکتم پورا وارڈ میں گذشتہ کئی برسوں سے لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔کئی بار شکایت کرنے کے باوجود کارپوریشن اس علاقے کو نظر انداز کردیتی ہے۔آج بھی پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا جا رہاہے۔

اس تعلق سے ویجل پور ودھان سبھا یوتھ کانگریس کے صدر اعجاز خان پٹھا ن نے کہا کہ 'اس علاقے میں پانی کی بے حد قلت ہے، ٹینکر سے بھی بہت سے علاقوں میں پانی نہیں پہنچایا جا رہا اس لیے ہم نے آج کارپوریشن کے افسران کو نیند سے جگانے کے لیے احتجاج کیا، اگر ہمارے مطالبات سات روز کے درمیان پورے نہیں ہوئے تو ہم آنے والے وقت میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور میئر کا محاصرہ کرکے ان کے منھ پر شیاہی بھی پوت سکتے ہے'۔

مکتم پورا علاقے میں بڑی تعداد میں مسلم آباد ہیں ایسے میں رمضان کے دوران انہیں پینے کا صاف پانی تک مہیا نہیں کرایا جا رہا ہے حتی کے دو سے تین دن میں یہاں پانی ٹینکر کے ذریعے پہنچایاجا رہا ہے۔

اس سلسلے میں مقامی کانگریس کی رکن نیلم پیٹی والانے کہا کہ پانی کی قلت کے سبب ماہ رمضان میں کافی تکالیف کا سامنا لوگوں کو کرنا پڑرہا ہے۔اس لئے مقامی خواتین نے مٹنکے پھوڑ کر پانی کی مانگ کی۔

وہیں مقامی کاونسلر حاجی اسرار بیگ مرزا نے کہا کہ یہاں کے تمام کاونسلر بارہاں کارپوریشن میں پانی کو لےکر گوہار لگاتے رہتے ہیں لیکن پانی کا مسلہ اب تک حل نہیں کیا گیا۔

ویجل پور میں پانی کی قلت کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے ایسےمیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ ان لوگوں کو پانی کی تکالیف سے کب نجات ملتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.