احمدآباد : ایک شیر گھاس کھاتے ہوئے پایا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو گجرات کے تلسی شیام کے جنگل کی ہے۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح ایک گوشت خور جانور گھاس کھا رہا ہے۔
یہ حیرت کی بات ہے کیوں کہ شیر کو عام طور پر گھاس کھاتے کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔لیکن اس ویڈیو میں شیر کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ ہری ہری گھاس کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم، ویڈیو کے آخر میں، شیر نے گھاس کو قے کردی ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ جنگلی بلیوں کا گھاس کھانا غیر معمولی بات نہیں ہے۔
اگر جنگلی بلیوں کا معدہ خراب ہو تو وہ تھوڑا سا گھاس کھاتے ہیں۔ وہ ناپسندیدہ کھانے سے نجات کے لئے گھاس کھا کر الٹی کر دیتے ہیں۔