ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کے سارنگپور کے قریب روزی سنیما کا علاقہ جہاں ایک طرف مسجد تو دوسری جانب مندر ہے۔ جہاں قومی اتحاد و بھائی چارے کے ساتھ لوگ صدیوں سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اس علاقے میں سٹی ایکشن فورس کی جانب سے مقامی لوگوں نے کالوپور پولیس اشٹیشن کے پی آئی اور تمام پولیس اہلکار پر پھول برسا کر استقبال کیا۔
اس تعلق سے کالوپور کے پی آئی نے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہمارا استقبال کیا گیا ہے اور ہمارے ایک پولیس اہلکار کا سالگرہ بھی مقامی لوگوں نے منایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں سے اپیل بھی کر رہے ہیں کہ پہلے بھی عوام کی جانب سے ایسا کیا گیا ہے۔ لیکن ابھی بھی کورونا کے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو احتیاط رکھنے کی ضرورت ہے۔ بلاوجہ باہر نہ نکلیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
وہیں سٹی ایکشن فورس کے صدر مفیس انصاری نے کہا کہ اس علاقے میں ایک جانب تاریخی ورثہ کی سیدی بشیر کی مسجد تو اسی کے سامنے ایک مندر موجود ہے۔ ایسے میں یہاں کے لوگوں نے قومی اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر پھول برسا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ایک پولیس اہلکار کا سالگرہ بھی منایا گیا۔ اس موقع پر سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا گیا۔