ETV Bharat / state

Akhri Manzil Vanاحمد اباد کے جوہاپورا میں 'آخری منزل' وین کی شروعات

author img

By

Published : Jul 7, 2023, 8:10 PM IST

احمد آباد کے جوہاپورا اور سرخیز علاقے میں میت کو قبرستان تک پہنچانے کے لیے الفلاح چیریٹیبل ٹرسٹ اور میمن ہال خدمت گروپ کی جانب سے آخری منزل وین کا افتتاح کیا گیا۔ یہ خدمات پورے علاقے کو مفت میں دی جا رہی ہیں۔

احمد اباد کے جوہاپورا میں آخری منزل وین کی شروعات

احمد آباد: ریاست گجرات کے احمدآباد کے جوہاپورا میں الفلاح چیریٹیبل ٹرسٹ اور میمن ہال خدمت گروپ کے اشتراک سے میتوں کو قبرستان تک پہنچانے کے لئے آخری منزل نام کی وین خدمت شروع کی ہے۔اس تعلق سے الفلاح چیری ٹیبل ٹرسٹ کے ٹرسٹی انیس دیسائی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں اس علاقے میں اخری سفر نامی ایک گاڑی چلتی تھی جو میت کو قبرستان تک پہنچانے کا کام کرتی تھی۔ لیکن احمد اباد کے جوہاپورہ سرخیز میں سات سے اٹھ لاکھ کی آبادی ہے۔ بڑی تعداد میں مسلم آباد ہیں۔ ایک ہی گاڑی ہونے کی وجہ سے میت کو قبرستان لے جانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے دوسری گاڑی کو بنانے کے بارے میں سوچا اور الفلاح چیری ٹربل ٹرسٹ نے اخری منزل نام سے ایک نئی گاڑی میت کو قبرستان تک پہنچانے کے لیے شروع کی ہے۔ اس گاڑی کو بنانے میں ساڑھےگیارا لاکھ کا خرچ ہوا۔ یہ بالکل مفت میں خدمات انجام دی جائے گی۔ اسے بنانے میں چار سے پانچ ماہ کا وقت لگا۔ یہ گاڑی پر ہم نے ایک کانٹیکٹ نمبر دیا ہے جسے بھی ضرورت محسوس ہو وہ ہم سے رابطہ کر سکتا یے۔ ہم 15 سے 20 منٹ کے دوران ان کے گھر تک پہنچ کر باآسانی میت کو قبرستان پہنچانے کا کام کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ گاڑی چلانے کے لئے ایک ڈرائیور ہے۔ اسے ہمارا گروپ سیلری دے گا۔ ہم کسی سے بھی کوئی پیسہ وصول نہیں کریں گے۔ اس تعلق سے سماجی کارکن منزیر سید نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے انیس بھائی کا ایک ڈریم پروجیکٹ تھا کہ اخری منزل وین کی شروعات کی جائے۔ وہ خواب آج پورا ہوا ہے ۔

جوپاپورا کے سماجی کارکن شوکت حسین نے کہا کہ کارپوریشن کی جانب سے بھی اس طرح کی وین چلائی جاتی ہے لیکن اسے انے میں کافی وقت لگتا تھا۔لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اسی وجہ سے اس علاقے کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے الفلاح چیریٹیبل ٹرسٹ نے اخری منزل بین کی شروعات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rishi Devavrat on Shah e Alam حضرت شاہ عالم رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر رشی دیوورت کی حاضری

سماجی کارکن نظیر پٹیل نے کہا کہ سر کیس کی عوام نے کرونا کے دوران کافی پریشانیوں کا سامنا کیا ہے۔ اس وقت اپنے گھر سے یا ہسپتال سے قبرستان میت تک میت کو پہنچانے کے لیے کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا اسی وقت انیس دسائی نے سوچ لیا تھا کہ قبرستان تک پہنچانے کے لیے ایک وین تیار کی جائے جس میں ساری سہولیات موجود ہو اور آج یہ عمدہ کام پورا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.