احمدآباد:گجرات کے احمدآباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل ہال میں پیورالسٹ انڈیا ،ہندو مسلم ایکتا سمیتی اور شوشیلسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کا عنوان بھارت ایک وچار"کیسے محفوظ رہے ہندو مسلم اتحاد" تھا. Seminar On Hindu Musalman Unity In Ahmedabad In Gujrat
ہندو مسلم ایکتا سمیتی گجرات کی رکن امیتا بوچ نے کہا کہ آج کے سیمینار میں ہندو مسلم اتحاد کو کس طرح سے محفوظ رکھا جائے اور کیسے اتحار قائم کیا جائے۔ اس پر بات کی گئی اس سیمینار میں منی شنکر ایر، رام پونیانی ،علی انور انصاری، سندیپ پانڈے جیسے خصوصی مہمانوں نے شرکت کی اور ملک کے حالات کے بارے میں بات کی گئی.
یہ بھی پڑھیں:Kochi NIA Court Acquitted Five Persons این آئی اے عدالت نے دھماکہ خیز مواد کیس میں پانچ افراد کو بری کر دیا
انہوں نے کہا کہ ہندو مسلمان کے نام پر جس طریقے سے فی الحال حالات بنے ہوے ہیں ہندو مسلم کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن کچھ لوگ انہیں ماحول بگاڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ اس لئے ہم یہ کوشش کریں گے کہ ہم لوگ لوگوں کے پاس جائیں گے اور کہیں گے کہ آپ غلط فہمیاں دور کریں اور ہم اپنے ملک کے لئے اچھی سرکار انتخاب کریں تمام مذاہب کے لوگوں کے لئے کام کرےSeminar On Hindu Musalman Unity In Ahmedabad In Gujrat