ETV Bharat / state

Rishi Devavrat on Shah e Alam حضرت شاہ عالم رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر رشی دیوورت کی حاضری - یرمین گھانچی شفیع سپاری والا

احمدآباد میں واقع حضرت شاہ عالم رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر آرٹ آف لیونگ کے ذمہ دار رشی دیوورت نے چادر پیش کرتے ہوئے ملک میں امن و امان کا پیغام دیا۔ اس موقع پر مختلف مذاہب کے سرکردہ رہنما بھی موجود تھے۔

حضرت شاہ عالم رحمت اللہ  کی درگاہ پر رشی دیوورت  کی حاضری

author img

By

Published : Jul 7, 2023, 1:15 PM IST

حضرت شاہ عالم رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر رشی دیوورت کی حاضری

احمدآباد: اس موقع پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس پروٹیکشن کونسل گجرات کے چیئرمین گھانچی شفیع سپاری والا نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ شری شری روی شنکر مہاراج کی طرف سے قائم کردہ آرٹ آف لیونگ کے رشی دیوورت کو ایک بار پھر 2 برادریوں کے درمیان پل بننے کا موقع ملا۔ احمد آباد کی مشہور درگاہ حضرت شاہ عالم رحمۃ اللہ علیہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس پروٹیکشن کونسل گجرات کے صدر صوبہ خان چشتی کی موجودگی میں روحانیت اور انسانیت پر ایک پروگرام ہوا۔ اس پروگرام میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔

وہیں کردہ آرٹ آف لیونگ کے رشی دیوورت نے کہا کہ ہم ہر جگہ جا کر امن و امان اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں اور آج یہاں آکر کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے انہوں نے اس موقع پر رشی اور پیغمبر و اسلام کے بارے میں بہت اچھی باتیں کہی انہوں نے کہا کہ رشی کا مطلب آکاش کا گیان ڈاون لوڈ کیا اور لوگوں کی بھلائی کے لیے آیوروید لکھا اور پیغام امبر ،پیغمبر یعنی ایسا انسان جو آسمان سے پیغام نیچے لا سکتا ہے۔ویدو میں موجود ادویت گیان میں اسلام ہے۔ ہمارے اندر کا ایمان آپ جتنا پختہ کرتے جاو گے ایمان جتنا پختہ ہوتے جائے گا جب وہ مسلم ہو جائے گا تب آپ مسلمان کہلاؤگے۔ اور جس کا ایمان نہیں ہے وہ کرپشن کرتا ہے ۔ سچا دھرم سیکھو غریبوں کو کھانا کھلانا دھرم ہے اور نا سمجھ کو گیان دینا دھرم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Bilkis Bano Case سپریم کورٹ سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دے گی

ایسے میں شاہ عالم۔درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ محرم کا مہینہ آنے والا ہے اس سے قبل ہمارے رشی دیوورت شاہ عالم درگاہ میں آئے۔ انہوں نے اسلام اور ہمارے حضور کے بارے میں کافی اچھی باتیں کہیں۔ اسلام مذہب پیار اور امن سکھاتا ہے۔ انہوں نے اس بارے میں بھی پیغام دیا میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور رشی جی نے ہندو مسلم بھائی چارے امن و امان ہم آہنگی کی دعائیں مانگی اور شاہ عالم درگاہ سے ایکتا کے لیے ہاتھ اٹھایا گیا۔ جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.