ETV Bharat / state

گجرات: شعرا و ادبا کے وظائف بحال - اردو نیوز گجرات

گجرات ساہتیہ اکیڈمی نے ای ٹی وی بھارت کے کوریج کے بعد شعرا اور ادبا کا وظیفہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گجرات:شعرا و ادبا کے وظیفے بحال
گجرات:شعرا و ادبا کے وظیفے بحال
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 1:31 PM IST

گجرات ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے گجرات کے ضعیف شعرا اور ادبا حضرات کو دیا جانے والا وظیفہ روک دیا گیا تھا۔ جس کی خبر ای ٹی وی بھارت اردو پر چلائی گئی۔ نئے سال کی شروعات کے موقع پر چلائی گئی۔ اس خبر کے اثر سے گجرات ساہتیہ اکیڈمی نے ہر زبان کے شعراء وادبا کے وظیفے بحال کر کا فیصلہ کیا ہے۔

گجرات:شعرا و ادبا کے وظیفے بحال

دراصل گزشتہ برس اگست سے گجرات ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے شعراء و ادبا کو دیے جانے والے 5000 روپے وظیفے کو بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ انھیں اقتصادی تنگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس ضمن میں2 جنوری 2021 کو "اردو اکیڈمی سے معاوضہ نہ ملنے سے ادبا پریشان"عنوان پر ایک خبر چلائی گئی تھی۔ جس کے بعد گجرات ساہتیہ اکیڈمی نے 6 جنوری کو ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔

اس میٹنگ میں گجرات ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر نے کئی اہم فیصلے کیے، جس میں وظیفے کو بحال کرنا بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.