ضلع راجکوٹ کے علاقے لودیکا کے پردی گاؤں میں واقع سری سوامی ویویکانند پرائمری اسکول میں لاک ڈاؤن کی صریح خلاف ورزی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے جہاں لاک ڈاؤن اور تعطیل کے باوجود گورنمنٹ پرائمری اسکول جارہ ہونے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
راجکوت کی اس سرکاری پرائمری اسکول میں چھٹیاں ہونے کے باوجود اسکول کے بچوں کو پرچہ لینے کے لیے بلایا گیا جہاں اس اسکول میں پہلی تا جماعت آٹھویں تک کے تقریباً 100 طلباء جمع ہو گئے۔
اس واقعے کے بارے میں موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد تمام طلباء کو اسکول سے چھٹی دی گئی۔
اسکول کے اساتذہ اور پرنسپل طلبا کو اسکول بلانے کے معاملے میں خاموش نظر آئے جس کے بعد اس معاملے میں پرنسپل اور اساتذہ کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے اور ڈی ڈی او نے پورے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔
ڈی ڈی او انیل رانا وسیا نے کہا کہ پرنسپل کو ذاتی طور پر بلایا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی، ان سے پوچھا جائے گا کہ انھوں نے اسکول کس سے پوچھ کر شروع کیا اور بچوں کو کس کام کے لیے اسکول بلایا گیا، ان تمام سوالوں کے جوابات پوچھیں جائیں گے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی سمیت ایکشن بھی لیا جائے گا۔
راجکوٹ کی وائرل ویڈیو میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے حیران کن مناظر نے زبردست افرا تفری پھیلا دی ہے۔