محکمہ موسمیات نے مشرق وسطی بحیرہ عرب میں اٹھے شدید طوفان کیار کے اثر سے ہو رہی اس بارش کا سلسلہ آنے والے کچھ دنوں تک بھی جاری رہنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔
اس برس مانسون 14 اکتوبر تک یہاں سے پوری طرح جاچکا تھا اور تب اس وقت 142.98فیصد بارش ہوئی تھی۔
اس کے بعد سے اب تک بے موسم کی 2 فیصد سے زیادہ بارش ہوچکی ہے جس سے 144.01 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹے میں ہی 1.39فیصد بارش ہوئی ہے۔
اس برس ریاست میں مانسون کی آمد سے پہلے بھی بحیرہ عرب میں اٹھے ایک طوفان وایو، جو کہ کیار کی طرح ہی گجرات کے ساحل سے دور چلا گیا تھا۔
گزشتہ 24گھنٹے میں سریندر نگر کے وڈھوان میں 102 ملی میٹر، لختر میں 73ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ حالانکہ زیادہ بارش سے ریاست میں پینے کے پانی کا مسئلہ دور ہوا ہے۔