ETV Bharat / state

وزیر اعظم نریندر مودی کی اردو میں پہلی کتاب - گجراتی زبان

وزیراعظم نریندرمودی ایک سیاسی لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شاعر بھی ہیں۔ انہوں نے گجراتی زبان میں نظموں پر مبنی 'آنکھ آ دھنیہ چھے' نامی ایک کتاب بھی لکھی ہے۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وزیراعظم نریندر اس کتاب کا اردو میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔ جس کا نام 'آنکھ یہ نعمت ہے' ہے۔

Prime Minister Narendra Modi's first book in Urdu
وزیر اعظم نریندر مودی کی اردو میں پہلی کتاب
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 10:15 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کی کتاب 'آنکھ آ دھنیہ چھے' کا ترجمہ اردو میں کرنے والی گجرات کی مشہور شاعرہ فہمیدہ صبا ہیں۔ شاعرہ فہمیدہ صبا نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے اردو زبان میں وزیراعظم نریندر مودی کی کتاب کا ترجمہ کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی اردو میں پہلی کتاب

انہوں نے بتایا کہ مصنفہ انجنا سندھیر نے اس کتاب کا ترجمہ ہندی میں کیا تھا اور انہوں نے ہی مجھے اردوزبان میں ترجمہ کرنے کو 2016 میں کہا تھا لیکن میری بیماری اور کچھ پریشانیوں کے سبب اس کتاب کا ترجمہ کرنے میں دو سال لگ گئے اور 2019 میں میں نے اس کتاب کا ترجمہ مکمل کر منظر عام پر پیش کیا۔ جس کا نام 'آنکھ یہ نعمت ہے' رکھا گیا ہے۔

Prime Minister Narendra Modi's first book in Urdu
وزیر اعظم نریندر مودی کی اردو میں پہلی کتاب

انہوں نے مزید کہا کہ آج وزیراعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش پر میں انہیں آنکھ یہ نعمت ہے کتاب خود بطور تحفہ دینا چاہتی ہوں اور ان کو بتانا چاہتی ہوں کہ اردو ادیب اور اردو زبان سے محبت کرنے والے لوگ آپ کی کتاب کو خوب پڑھ رہے ہیں اور آپ کی نظموں کی تعریف کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.