کیواڈیا: گجرات میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 147 ویں یوم پیدائش پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں موربی میں کیبل پُل گرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں یہاں ایکتا نگر میں ہوں لیکن میرا دل موربی کے متاثرین کے ساتھ جڑا ہوا ہے، جو لوگ اس حادثے میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔" Modi Gets emotional on Morbi accident
-
#WATCH मैं यहां एकता नगर में हूं लेकिन मेरा मन मोरबी के पीड़ितों से जुड़ा हुआ है। हादसे में जिन लोगों ने जान गंवाई है मैं उनके परिवारों के प्रति अपनी संवेदना व्यक्त करता हूं। केंद्र सरकार से गुजरात सरकार को हर संभव मदद दी जा रही है: PM#MorbiBridgeCollapse pic.twitter.com/811ermrxVE
— ANI_HindiNews (@AHindinews) October 31, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH मैं यहां एकता नगर में हूं लेकिन मेरा मन मोरबी के पीड़ितों से जुड़ा हुआ है। हादसे में जिन लोगों ने जान गंवाई है मैं उनके परिवारों के प्रति अपनी संवेदना व्यक्त करता हूं। केंद्र सरकार से गुजरात सरकार को हर संभव मदद दी जा रही है: PM#MorbiBridgeCollapse pic.twitter.com/811ermrxVE
— ANI_HindiNews (@AHindinews) October 31, 2022#WATCH मैं यहां एकता नगर में हूं लेकिन मेरा मन मोरबी के पीड़ितों से जुड़ा हुआ है। हादसे में जिन लोगों ने जान गंवाई है मैं उनके परिवारों के प्रति अपनी संवेदना व्यक्त करता हूं। केंद्र सरकार से गुजरात सरकार को हर संभव मदद दी जा रही है: PM#MorbiBridgeCollapse pic.twitter.com/811ermrxVE
— ANI_HindiNews (@AHindinews) October 31, 2022
انہوں نے کہا کہ حکومت ہر طرح سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ گجرات حکومت کل شام سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں لگی ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت سے گجرات حکومت کو ہر ممکن مدد دی جا رہی ہے۔ این ڈی آر ایف اور فوج موقع پر تعینات ہے۔ زخمیوں کا ہسپتال میں مسلسل علاج کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل موربی پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے کہا، "اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں کوئی کوتاہی نہیں ہونے دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Cable Bridge Collapses in Morbi گجرات کے موربی علاقے میں کیبل پُل اچانک ٹوٹا، 141 سے زائد افراد ہلاک
واضح رہے کہ گجرات کے موربی علاقے کے مچھو ندی میں کیبل پُل گرنے سے اب تک 141 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ وہیں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ این ڈی آر ایف کی 3 ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مقامی لوگ بھی مدد کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ Cable Bridge Collapses in Morbi