ETV Bharat / state

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اپنے تین روزہ دورے پر گجرات پہنچے - سنت دیو مراری باپو

صدر رام ناتھ کووند تین روزہ دورے پر آج گجرات کے شہر احمدآباد پہنچے۔ اس دورے کے دوران وہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت معاشی طور پر کمزور طبقات کے افراد کو گھروں کی چابیاں بھی دیں گے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند گجرات کے دو روزہ دورے پر

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 1:21 PM IST

Updated : Oct 28, 2021, 3:04 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 28 سے30 اکتوبر تک گجرات کے دورے پر ہوں گے، اس دوران وہ 'پردھان منتری آواس یوجنا' کے تحت مستفید ہونے والے کچھ افراد کو گھروں کی چابیاں دیں گے اور سنت دیو مراری باپو سے ملاقات کریں گے۔

گاندھی نگر میں گجرات کے وزیر تعلیم جیتو وگھانی نے صدر جمہوریہ کے دورے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کووند جمعرات کی دوپہر کو احمدآباد ہوائی اڈے پہنچیں گے۔

ریاستی حکومت کے ترجمان وگھانی نے بتایا کہ شام کے وقت صدر کووند گاندھی نگر میں واقع راج بھون میں ' ہائی ٹی' پر گجرات ہائی کورٹ کے ججز سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر جمہوریہ 29 اکتوبر کو احمد آباد سے ہوائی جہاز کے ذریعے بھاو نگر پہنچیں گے اور وہاں سے وہ مراری باپو کے آبائی گاؤں تلگجردہ کے لیے روانہ ہوں گے۔

وگھانی نے کہا کہ صدر کووند بھاؤنگر ضلع کے مہوا شہر کے قریب واقع مراری بابو کے آشرم چترکوٹ دھام کا بھی دورہ کرسکتے ہیں۔ صدر کووند اسی دن شام کو واپس شہر لوٹ آئیں گے، جہاں وہ 'پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت بنائے گئے 1 ہزار 88 مکانات کی چابیاں معاشی طور پر کمزور طبقات کے افرد کو سونپنے کےلیے ایک پروگرام میں حصہ لیں گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام میں ریاستی حکومت کے افسران صدر کو پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت جاری ہاؤسنگ پروجیکٹوں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی دیں گے۔ اس کے بعد صدر کووند رات کو بھاؤنگر میں ہی قیام کریں گے اور 30 اکتوبر کی صبح وہ نئی دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

Last Updated : Oct 28, 2021, 3:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.