نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد میں باولا-بگودرا ہائی وے پر سڑک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے متاثرین کے لئے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،000 روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ ''احمد آباد ضلع میں باولا-بگودرا ہائی وے پر سڑک حادثے سے دکھی ہوں۔ میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ سنگھ دھنکھڑ نے ٹویٹر پر اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
-
Deeply saddened by the loss of lives in a tragic road accident on the Bavla–Bagodara highway in Ahmedabad. My thoughts are with the bereaved families. I pray for the swift recovery of those who have been injured.
— Vice President of India (@VPIndia) August 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Deeply saddened by the loss of lives in a tragic road accident on the Bavla–Bagodara highway in Ahmedabad. My thoughts are with the bereaved families. I pray for the swift recovery of those who have been injured.
— Vice President of India (@VPIndia) August 11, 2023Deeply saddened by the loss of lives in a tragic road accident on the Bavla–Bagodara highway in Ahmedabad. My thoughts are with the bereaved families. I pray for the swift recovery of those who have been injured.
— Vice President of India (@VPIndia) August 11, 2023
مزید پڑھیں: احمدآباد میں سڑک حادثہ، دس افراد ہلاک
واضح رہے کہ گجرات کے احمد آباد ضلع کے بگودرا علاقے میں جمعہ کے روز ایک سڑک حادثے میں دس افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک تیز رفتار منی ٹرک دوپہر احمد آباد-بگوڈرا شاہراہ پر مٹھا پور پاٹیا کے قریب ایک ہوٹل کے قریب سڑک پر کھڑے ٹرک سے پیچھے سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں منی ٹرک (چھوٹا ہاتھی گاڑی) میں سوار 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان میں پانچ خواتین، تین بچے اور دو مرد شامل ہیں۔