ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے قہر کے دوران گجرات حکومت نے مذہبی تہوار، جلوس، پد یاترا، منڈلیوں، جنم ماشٹمی، گنیش وسرجن اور محرم تعزیہ کے جلوس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان تمام تہواروں پر لگائی گئی پابندی پر عمل کرانے کی ذمہ داری پولیس کمشنر، سپرنٹنڈنٹ پولیس اور دیگر علاقوں کے متعلقہ ضلعی مجسٹریٹ کو سونپی گئی ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ نے بھی اس تعلق سے ہدایت جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے 7 جون کو مرکزی حکومت کی جانب سے عبادت گاہوں اور مندروں، مذہبی مقامات کے سلسلے میں نئی ہدایات جاری کی ہیں۔
گجرات میں کورونا وائرس وباء کے پیش نظر آنے والے مذہبی تہوار، جلوس، میلے، زیارت وغیرہ میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سماجی دوری کی خلاف ورزی ہونے کا مزید امکان ہے لہٰذا ریاستی حکومت نے صحت عامہ کو برقرار رکھنے کے لئے ان تمام سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
- دیکھیں تہواروں کی فہرست
- 12 اگست جنم. ماشٹمی
- 15سے 21 اگست کے دروران پریوشن
- 21سے 24 اگست کے دوران ترنیتر کا. میلا
- 22اگست سے1 ستمبر تک گنیش اتسو
- 28 اور 28 اگست کے درمیان راماپیر کا میلا
- 27اگست سے 2 ستمبر تک بھادر وی پونم کا میلا
- 28 اگست سے 30 کے دوران محرم