ETV Bharat / state

مودی اسٹیچو آف یونٹی پر سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کریں گے

author img

By

Published : Oct 30, 2019, 3:40 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی سردار ولبھ بھائی پٹیل کو کل ان کی یوم پیدائش پر گجرات کے کیوڑیا میں واقع اسٹیچو آف یونٹی پر جاکر پورے ملک کی جانب سے خراج عقیدت پیش کریں گے۔

مودی اسٹیچو آف یونٹی پر سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کریں گے

مودی اس موقع پر منعقد یوم اتحاد کی پریڈ میں بھی حصہ لیں گے اور ٹیکنولوجی ڈمونسٹریشن سائٹ بھی جائیں گے۔

بعد میں وہ کیوڑیا میں سیول سروس کے ٹرینیز سے بھی بات چیت کریں گے۔ سنہ 2014 سے ہر برس 31اکتوبر کو اتحاد کےقومی دن کے طورپر منایا جاتا ہے اور لوگ ملک بھر میں منعقد ایکتا دوڑ میں حصہ لیتے ہیں۔

وزیراعظم نے گزشتہ 27اکتوبر کو من کی بات پروگرام میں لوگوں سے بڑی تعداد میں رن فار یونٹی میں حصہ لینے اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے مقصد کا اشتراک کرنے کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا ساتھیوں، جیسا کہ آپ جانتے ہیں 2014سے ہر برش 31اکتوبرکو اتحاد کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں اپنے ملک کے اتحاد، سالمیت اور سلامتی کی ہرقیمت پر حفاظت کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

31اکتوبر کو ہر بار کی طرح رن فار یونٹی کا انعقاد بھی کیاجارہا ہے۔ اس میں سماج کے ہر طبقے کے ہر فرقےکے لوگ شامل ہوں گے۔ رن فار یونٹی اس بات کی علامت ہے کہ یہ ملک ایک ہے۔ ایک سمت میں چل رہا ہے اور ایک مقصد کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔

Intro:Body:

article id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.