ETV Bharat / state

احمد آباد: پولیس پر پتھراؤ، پولیس نے داغے آںسو گیس کے گولے

احمدآباد شہرمیں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے خوف و ہراس کا ماحول تو ہے ہی ساتھ ہی لوگوں کو ضروری اشیا کی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

image
image
author img

By

Published : May 9, 2020, 11:20 AM IST

Updated : May 9, 2020, 9:38 PM IST

جمعہ کے روز احمدآباد کے شاہ پور علاقے میں پولیس پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔ اس دوران پولیس نے حالات قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کے پانچ گولے داغے ، اطلاع ملتے ہی شاہ پور پولیس اور سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔

دراصل پولیس لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرانے کے لیے مذکورہ علاقے پہنچی تھی لیکن مقامی لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کردیا جس کی وجہ سے شاہ پور میں پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

اسی دوران بے قابو ہجوم کو قابو کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے اور اس واقعے میں کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

شاہ پور اڈہ سے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلی افسران حالات قابو میں کرنے کے لیے جائے واقعہ پہنچ گئے۔

واقعے میں کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع

واضح رہے کہ شاہ پور کے کنٹینمینٹ زون قرار دیے گئے علاقے ناگوری واڑ کے لوگ جب شام کو رمضان کی خریداری کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکلنے لگے تو صورتحال بے قابو ہوگئی اور گشت کررہے پولیس اہلکاروں نے ان لوگوں کو لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کو کہا اور مکینوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔

لیکن معاملہ طور پکڑتا گیا اور مقامی لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔ فی الحال اس معاملے میں پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں لیا ہے اور صورت حال اب قابو میں ہے۔

Last Updated : May 9, 2020, 9:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.