ETV Bharat / state

گجرات: اقلیتی طلبا و طالبات اسکالرشپ سے محروم - Minority students news

عام طور سے یہ اسکالرشپ مارچ اور اپریل میں دی جاتی تھی لیکن رواں برس گرانٹ فراہم نہ ہونے کی وجہ سے اب تک طلبا اس اسکالرشپ سے محروم ہیں۔

گجرات: اقلیتی طلبا و طالبات اسکالرشپ سے محروم

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 12:30 PM IST

Updated : Sep 23, 2020, 2:51 PM IST

گجرات مائنوریٹی فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ہر برس اقلیتی طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ دی جاتی ہے، لیکن رواں برس اسکالرشپ کی گرانڈ منظور نہیں کی گئی جس کے سبب گجرات میں اب تک اقلیتی طلبا اسکالرشپ سے محروم ہیں۔

گجرات اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوران رکن اسمبلی غیاث الدین نے اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'اب تک مائنوریٹی فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین کی تقرری نہیں کی گئی ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر ہر برس مائنوریٹی فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام دی جانے والی اسکالرشیپ بھی رواں برس طلبا کو نہیں دی گئی'۔

گجرات: اقلیتی طلبا و طالبات اسکالرشپ سے محروم
گجرات: اقلیتی طلبا و طالبات اسکالرشپ سے محروم

واضح رہے کہ عام طور سے یہ اسکالرشپ مارچ اور اپریل میں دی جاتی تھی لیکن رواں برس گرانڈ فراہم نہ ہونے کی وجہ سے اب تک طلبا اس اسکالرشپ سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'اسکالرشپ نہ ملنے کی وجہ سے اب تک طلبا پریشان حال ہیں۔ ایک تو کورونا وائرس سے طلبا کی پڑھائی کو نقصان پہنچا ہے۔ ایسے میں میڈیسن اور انجینئرنگ جیسے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو کورونا کے بحران کے دوران فیس بھرنے میں کافی ہریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: بہرائچ : سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک

رکن اسمبلی غیاث الدین نے مزید کہا کہ 'مائنوریٹی فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے جلد از جلد مائنوریٹی طلبا کو اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے گجرات حکومت کو خصوصی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ورنہ اسکالرشپ کے بغیر ان بچوں کا تعلیمی برس متاثر ہو سکتا ہے'۔

Last Updated : Sep 23, 2020, 2:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.