ETV Bharat / state

گراؤنڈ رپورٹ: 'میرا وارڈ میرے مسائل' کے تحت گومتی پور وارڈ کا جائزہ - حمدآباد کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم

گجرات میں 21 فروری کو بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لئے تمام پارٹیاں کمر توڑ محنت کر رہی ہیں. لیکن آج بھی احمدآباد کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ایسے میں ای ٹی بھارت اردو نے 'میرا وارڈ میرے مسائل' پروگرام کی شروعات کی ہے جس میں سب سے پہلے ای ٹی وی بھارت نے احمدآباد کے گومتی پور علاقے کا جائزہ لیا۔

میرا وارڈ میرے مسائل میں احمدآباد کے گومتی پور وارڈ کا جائزہ
mera ward mere masail gomtipur ward_special story
author img

By

Published : Feb 3, 2021, 12:03 PM IST

گجرات میں 21 فروری کو بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لئے تمام پارٹی کمر توڑ محنت کر رہی ہیں. لیکن آج بھی احمدآباد کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ایسے میں ای ٹی بھارت اردو پر میرا وارڈ میرے مسائل پروگرام کی شروعات کی گئی ہے جس میں سب سے پہلے ای ٹی وی بھارت نے احمدآباد کے گومتی پور علاقے کا جائزہ لیا.

احمدآباد کا گومتی پور علاقہ کافی پسماندہ اور پجھڑا ہوا علاقہ کہلاتا ہے یہاں کے لوگ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں گومتی پور علاقے میں کانگریس کے چار کاونسلر ہیں جس میں سے گزشتہ 20 سال سے کانگریس کے کاونسلر اقبال شیخ گومتی پور سیٹ سےجیت رہے ہیں.

میرا وارڈ میرے مسائل میں احمدآباد کے گومتی پور وارڈ کا جائزہ

گومتی پور وارڈ نمبر 38 کہلاتا ہے یہاں کانگریس کے چار کاونسلر آفرین پٹھان، رخسانہ بانو گھانچی، دیویندر کمار وسنگری، اور محمد اقبال شیخ ہیں نئی ووٹر لسٹ کے مطابق گومتی پور وارڈ میں 100120 راے دہندگان موجود ہیں۔

ان میں مسلم اکثریتی ووٹرس بڑی تعداد میں ہیں.اور اسی علاقے سے بی جے پی، کانگریس، عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنا شروع کردیا ہے. مسلم بیلٹ علاقہ ہونے کی وجہ سے تمام پارٹیاں یہاں اپنی قسمت آزمانے پہنچ رہی ہیں.

mera ward mere masail gomtipur ward_special story
میرا وارڈ میرے مسائل میں احمدآباد کے گومتی پور وارڈ کا جائزہ

ایسے می‍ں جب ہم نے گومتی پور علاقے کا جائزہ لیا تو یہاں کی مقامی خواتین نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے وقت کسی بھی پارٹی کے امیدوار ووٹ مانگنے گھر گھر آتے ہیں لیکن الیکشن ختم ہوتے ہی اور کاونسلر بنتے ہی 5 سال تک غائب ہو جاتے ہیں۔

ان خواتین کا کہناہے کہ ہمارے علاقے میں پانی، گٹر، اسٹریٹ لائٹ، روڈ راستے جیسی تمام طرح کی پریشانیاں ہیں. گٹر ٹوٹ جاتے ہے پانی بھر جاتا گندگی کا امبار لگ جاتا ہے لیکن کوئی کارپوریٹر یہاں کی خبر نہیں لیتا.

اردو اسکولس اس علاقے کی بند ہو گئے ہیں۔ ہمارے بچوں کو دور دراز اسکول بھیجنا پڑ رہا ہے لیکن اسکول کا تعمیراتی کام بھی اب تک شروع نہیں کیا گیا. ہم غریبوں کے بچوں کو مفت پڑھائی کے بجائے مہنگی پڑھائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

گومتی پور علاقے کی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اب ایسا امیدوار چاہتے ہیں جو ان کو بنیادی سہولیات فراہم کر سکے. کام کرنے والے آدمی کو ہی وہ لوگ ووٹ دیں گے. اور یہ لوگ بدلاو کی سیاست چاہتے ہیں اپنے علاقوں میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں.

ان مسائل پر جب عام آدمی پارٹی کے گومتی پور کے امیدوار امجد خان پٹھان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہاں کانگریس کا راج ہونے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے ایسے میں اگر ہم اس بار الیکشن جیتنے ہیں تو یہاں کے عوام کے تمام بنیادی پریشانیوں کو حل کریں گے اور انہیں تمام طرح کی بنیادی سہولیات فراہم کریں گے.

لیکن جب کانگریس کے کارکن راشد شیخ نے عوام کی تکالیف کا جواب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہاں کے کاونسلر نے گومتی پور علاقے کے ہر محلے میں میں ڈرینیج پانی اور اسٹریٹ لائٹ کا کام کرایا ہے.

اس محلے میں کچھ تکالیف ہو سکتی ہیں لیکن اس کا بھی جلد حل نکالا جائے گا.

بی جے پی سرکار برسراقتدار ہونے کی وجہ سے مسلم علاقوں میں کام جلدی نہیں ہو پاتے اور یہاں کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے.
ایسے میں اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس علاقے سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والا امیدوار عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرپاتا ہے یا نہیں.

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.