احمد آباد: ماہ رمضان کے موقع پر غریبوں میں مسلسل رمضان کٹس تقسیم کی جا رہی ہے رمضان کے دوران قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے ضرورت مندوں کو بلا تفریق مذہب و ملت رمضان کٹس تقسیم کرنے کی پہل کی۔ مہیلا سیوا سنگھ ٹرسٹ احمدآباد کی جانب سے 300 ضرورت مندوں کو کٹس دی گئیں۔ اس تعلق سے مہیلا سیوا سنگھ احمدآباد کی رکن شاہین شیخ نے کہا کہ رمضان ماہ میں ہم نے 300 رمضان کٹس تقسیم کی ہے جو لوگ مجبور ہیں، بیوہ ،یتیم،بے سہارا طلاق شدہ یا ،مسکن ہیں انہیں تلاش کر کے کٹس دی گئی ہے۔
وہیں مہیلا سیوا سنگھ کی صدر شبانہ شیخ نے کہا کہ کسی طرح کا بھید بھاؤ نہ کرتے ہوئے ہم نے ہندو مسلم دونوں مذاہب کی غریب خواتین کو رمضان میں کٹس دی ہے جس میں جو لڑکیاں عدت پر بیٹھی ہیں انہیں خاص طور سے ان کے گھر جا کر رمضان کٹس دی گئی ہے۔ تقریبا دو ہزار روپے کا سامان ہم نے احمدآباد کے مختلف علاقوں کی خواتین کو دیا ہے جسے پاکر وہ کافی خوش ہیں۔
اس موقع پر سنجے تیواری نے کہا کہ میں اٹل سینا سے تعلق رکھتا ہوں اور مہیلا سیوا سنگھ کے بلانے پر آج میں یہاں آیا ہوں جس میں خواتین کو رمضان کٹس دی گئی اور خاص طور سے قومی ایکتا کا خیال رکھتے ہوئے دونوں مذاہب کی خواتین کو کٹس تقسیم کی گئی اور جو اصل میں کٹس کے حقدار ہیں۔ انہیں تلاش کرکے سامان دیا ہے اور یہ کام یہ لوگ گزشتہ 15 دنوں سے کر رہے تھے بنا کسی ذات کے بھید بھاو کے انہوں نے یہ پہل کی جس کے لئے میں سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : Jamat e Islami Hind Distributes Ramazan Kits احمد آباد میں غربا میں رمضان کٹس تقسیم