گجرات الیکشن کمیشن کے سیکرٹری مہش جوشی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نومبر میں ہونگے جس میں ووٹنگ کے اوقات میں تبدیلی لائی جائے گی، عام ووٹنگ ٹائم ایک گھنٹہ پہلے اور ووٹنگ ٹائم ختم ہونے کے ایک گھنٹہ بعد تک عوام اپنا ووٹ اس بار ڈال سکیں گے یعنی ووٹنگ ٹائم میں دو گھنٹوں کا اضافہ کیا جاے گا، تاہم وارڈ کی حد بندی کے لیے نوٹس 3 سے 4 دن میں شائع کیا جاے گا اور ووٹنگ کا عمل نومبر کے آخری ہفتے میں ہوگا۔
واضح رہے کہ گجرات کی 230 تحصیل پنچایت31 ضلعی پنچایت 56 بلدیات اور 6 میونسپل کارپوریشن کے لیے نومبر میں الیکشن منعقد ہوگا، الیکشن کمیشن نے ان انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن ستمبر میں نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے، کیونکہ تمام بلدیاتی انتخابات کو نومبر اور دسمبر میں مکمل کرنا ضروری ہے اس دوران اسمبلی کے ضمنی انتخابات ہونے کا بھی امکان ہے۔
گجرات: نومبر میں ہونگے بلدیاتی انتخابات - تحصیل پنچایت
گجرات اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے ساتھ ساتھ اب گجرات میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں بھی شروع ہو چکی ہیں، یوں تو الیکشن کو تاخیر سے کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن الیکشن کمیشن اور گجرات حکومت وقت سے انتخابات کرانے کی کوشش میں لگی ہے، جس کے تحت گجرات الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ گجرات کے بلدیاتی انتخابات نومبر ماہ میں منعقد ہوں گے۔