ETV Bharat / state

Ahmedabad Renaming Issue احمد آباد شہر کا نام بدل کر کرناوتی کیوں نہیں رکھا جا رہا ہے؟ - احمد آباد کا نام بدلنے کا معاملہ

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہسمکھ پٹیل کا کہنا ہے کہ احمدآباد شہر کو ورلڈ ہیریٹیج سٹی کا درجہ حاصل ہے۔ جب ورلڈ ہیریٹیج سٹی کے لیے 2005 میں ڈوزیئر تیار کیا گیا تو اس میں شہر کا نام احمدآباد ہی رکھا گیا اور اب اگر اس شہر کا نام بدل کر کرناوتی رکھا جاتا ہے تو احمدآباد ورلڈ ہیریٹیج سٹی کا درجہ کھو سکتا ہے۔

Ahmedabad Renaming Issue
Ahmedabad Renaming Issue
author img

By

Published : Jun 8, 2023, 7:26 AM IST

احمدآباد: گجرات کا دار الحکومت احمدآباد کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ احمدآباد شہر کا نام بدل کرناوتی کرنے کی مانگ بارہا کی جاتی رہی ہے لیکن اب تک احمد آباد شہر کا نام تبدیل نہیں ہو سکا۔ ایسے میں ایک بی جے پی لیڈر نے وضاحت کی ہے کہ احمدآباد شہر کا نام تبدیل کر کے کرناوتی کیوں نہیں رکھا جا رہا ہے۔

اس معاملے پر رکن پارلیمنٹ ہسمکھ پٹیل نے ایک اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے شہر کا نام بدلنے کے معاملے پر کہا کہ اگر احمد آباد شہر کا نام بدل کر کرناوتی رکھا گیا تو اسے سے ہیریٹج سٹی کا درجہ ملنا مشکل ہو جائے گا، کیونکہ یونیسکو کو بھیجے گئے ڈوزیئر میں احمدآباد کا نام کرناوتی نہیں بلکہ احمدآباد لکھا گیا ہے اور اگر ہم نام بدلیں گے تو مسئلہ بڑھ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ احمدآباد شہر کو ورلڈ ہیریٹیج سٹی کا درجہ حاصل ہے جب ورلڈ ہیریٹیج سٹی کے لیے ڈوزیئر تیار کیا گیا تو اس میں شہر کے طور پر احمدآباد کا ذکر کیا گیا۔ اس لیے احمدآباد شہر عالمی ثقافتی ورثہ کا شہر ہے۔ اگر اس شہر کا نام بدل کر کرناوتی رکھا جاتا ہے تو احمدآباد ورلڈ ہیریٹیج سٹی کا درجہ کھو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: Ahmedabad To Be Renamed گجرات اسمبلی میں احمد آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا
انہوں نے کہا کہ احمدآباد شہر کا نام بدل کر کرناوتی کرنے کی ضد اور مطالبہ بی جے پی کا ہی تھا۔ سال 2005 میں احمدآباد شہر کو ہیریٹج سٹی کا درجہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دی گئی تھی۔ اگر اب احمدآباد شہر کا نام بدل دیا جاتا ہے تو اسے وراثت کا درجہ ملنا مشکل ہوجائےگا۔ اب ہم نے مان لیا ہے کہ چھ سو سال پرانے احمدآباد شہر کو ورلڈ ہیریٹج سٹی کا درجہ ملنا چاہیے، سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے اور لوگوں کو روزگار ملنا چاہئے۔ اب کوئی نئی مانگ نہیں رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.