ایسے میں جہاں ہر سال رتھ یاترا کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندوں کا ہجوم نظر آتا تھا، تو وہیں بڑی تعداد میں مسلم برادری کے لوگ جگہ۔ جگہ رتھ یاترا کا استقبال کرتے تھے اور کبوتر اڑا کر قومی ایکتا کا پیغام دیتے تھے۔
دراصل احمدآباد کا جمال پور علاقہ جہاں بڑی تعداد میں مسلم آباد ہیں، تو وہیں گجرات کی سب سے عظیم جگن ناتھ مندر موجود ہے۔
ایسے میں ہرسال جگن ناتھ مندر سے نکلنے والی عظیم الشان جگن ناتھ کی رتھ جمال پور، شاہ پور، دریا پور اور سرسپور جیسے مسلم اکثریت والے علاقوں سے گزر کر اپنی جائے مقام جگن ناتھ مندر واپس پہنچتی تھی، اس دوران ان بڑی تعداد میں میں مسلم برادری کے لوگ جگن ناتھ یاترا کے دوران امن و امان برقرار رکھنے لیے کوشاں رہتے تھے اور رتھ یاترا امن و شانتی کے ساتھ نکالنے کے لیے بہتر انتظامات کرتے تھے اور مختلف مقام پر رتھ یاترا کا شاندار استقبال کرتے تھے۔
ایسے میں جمال پور علاقے میں رہنے والے مسلم برادری کے لوگ بھی جگن ناتھ مندر پہنچے تو انہوں نے کہا کہ ہم بڑی شان و شوکت کے ساتھ مختلف مقامات پر رتھ یاترا کا ہرسال اسقبال کرتے تھے، وہ دن ہمیں آج بھی یاد ہے۔
بھائی چارہ و ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے ہر طرح سے رتھ یاترا موقع پر پولیس ومندر کے اراکین کا تعاون کرتے تھے، لیکن اس سال ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق رتھ یاترا کو باہر نہیں نکالا گیا، کیونکہ کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے اور ہائی کورٹ کے فیصلے کا ہم احترام کرتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی اگر رتھ یاترا نکالی جاتی ہے تو ہم ہر سال کی طرح اس سال بھی رتھ یاترا کا استقبال کرتے، لیکن اس بار رتھ یاترا سادگی سے منائی جا رہی ہے اور رتھ یاترا باہر نہیں نکلی اس کا ہمیں افسوس ہے۔