ETV Bharat / state

Pilgrims expressed displeasure گجرات حج کمیٹی کے دفتر پر عازمین کا احتجاج

احمد آباد میں واقع گجرات حج کمیٹی دفتر کے سامنے گجرات سے عازمین حج نے اپنی بر ہمی کا اظہار کیا۔ عازمین کا کہنا ہے کہ گجرات سے جانے والے عازمین سے زیادہ رقم وصول کی جارہی ہے۔

عازمین نے بر ہمی کا اظہار کیا
عازمین نے بر ہمی کا اظہار کیا
author img

By

Published : May 20, 2023, 11:37 AM IST

Updated : May 20, 2023, 1:13 PM IST

عازمین نے بر ہمی کا اظہار کیا

احمد آباد: ریاست گجرات سے سفر حج پر جانے والے عازمین کے ساتھ ہو رہی نا انصافی کے معاملے پر گجرات کے عازمین نے گجرات حج کمیٹی کالوپور کا محاصرہ کیا اور اپنے ساتھ ہو رہی نا انصافیوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ نے عازمین حج سے بات چیت کی۔ مظاہرین نے کہا کہ گجرات کے عازمین اس سال حج پالیسی اور اضافی رقم کی وجہ سے کافی پریشان حال ہیں۔ ان کے مطابق گجرات سے اس سال تقریباً 10 ہزار عازمین سفر حج پر جانے والے ہیں۔ گجرات سے ممبئی کے مقابلے 68 روپے ہزار زیادہ لیے جا رہے ہیں۔ اس لیے ہم حج کمیٹی پہنچے ہیں۔
ایک اور عازم نے کہا کہ رواں برس جو حج کی نئی پالیسی بنائی گئی ہے وہ مکمل طور پر غریب مخالف اور حاجیوں کے لیے پریشان کن ہے۔ کیونکہ سال 2023 کی پالیسی میں گذشتہ سال تک حج پر جانے والے حاجیوں کو جدہ یا مدینہ شریف میں حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے ادا کی گئی رقم سے 2100 سعودی ریال ادا کیے جاتے تھے تاکہ وہ اپنی کھانے پینے کی ضروریات پوری کر سکیں۔ لیکن اس سال 2100 سعودی ریال کی ادائیگی روک دی گئی ہے جو غریب مخالف اور حاجیوں کے لیے تکلیف دہ فیصلہ ہے۔ 2100 سعودی ریال نہ دینے سے اس سال 2023 کے حج پیکج میں 115 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے جو واقعی ناقابل برداشت مالی بوجھ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آخری ہفتے کی قسط بھی ہم نے جمع کر دی ہے ہم حج پر جانا چاہتے ہیں لیکن ہمیں حج کمیٹی آف انڈیا اب کچھ روپے ریفنڈ دے کیونکہ ہم سے بہت زیادہ رقم وصول کی گئی جو پیسے زیادہ لیے گیے ہیں، اسے جلد از جلد ریفنڈ کیا جائے۔
اس معاملے پر ایڈوکیٹ شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ گجرات سے جو عازمین سفر حج پر جا رہے ہیں انہیں 68 ہزار سے زائد رقم اضافی بھرنی پڑ رہی ہے۔ اس کے لئے ہم گجرات حج کمیٹی، حج کمیٹی آف انڈیا اور منسٹری آف مائنوریٹی افیرس سبھی کو درخواست دی ہے کہ احمدآباد سے روانہ ہونے والے عازمین سے لیے جا رہے 68 ہزار روپے کی اضافی رقم کم کی جائے۔

مزید پڑھیں: Hajj pilgrims in Gujarat گجرات کے عازمین حج سے زیادہ رقم وصول کرنے پر ہنگامہ

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں احمدآباد، کڑی اور گودھرا کے عازمین کی جانب سے فوری سماعت کی مانگ کی تھی لیکن ہائی کورٹ نے اس سے انکار کر دیا۔ اس لیے آج ہم جمع ہوئے اور درخواست پر 300 عازمین حج نے دستخط کیے اور ہم اس ہر جلد گجرات ہائی کورٹ میں سماعت کرانے کی کوشش کریں گے۔

Last Updated : May 20, 2023, 1:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.