ETV Bharat / state

Gulbarg Society Massacre 2002 گلبرگ سوسائٹی قتل عام کے متاثر اور اہم گواہ امتیاز خان پٹھان انتخابی میدان میں

امتیاز خان پٹھان نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں 20 سال سے انصاف کی لڑائی لڑ رہا ہوں۔ میں گلبرگ سوسائٹی کے بنگلہ نمبر 18 میں رہتا تھا جو ابھی بھی ویران حالت میں پڑا ہے لیکن اب تک ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف نہیں ملا۔ 2002 میں میرے خاندان کے 10 افراد اور احسان جعفری کے بنگلے میں 69 لوگوں کا قتل عام کیا گیا۔ میں نے ایم آئی ایم سے الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ مانگا تھا لیکن انہوں نے نہیں دیا۔ اس لیے میں نے ایم آئی ایم کو چھوڑا اور حال ہی میں نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائٹیڈ کو جوائن کیا۔ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور مجھے باپونگر اسمبلی سے اپنا امیدوار بنایا۔ Imtiyaz Khan Gulbarg Society Victim

گلبرگ سوسائٹی قتل عام 2002 کے متاثر اور اہم گواہ امتیاز خان پٹھان جے ڈی یو سے الیکشن کیوں لڑ رہے ہیں

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 2:33 PM IST

احمدآباد: گجرات اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں ہونے والے ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو احمدآباد کی مختلف اسمبلی سیٹوں پر انتخابات ہون گے جس میں سب سے اہم سیٹ احمدآباد کی باپونگر 49 سیٹ کہلاتی ہے۔ یہاں سے بہت ساری پارٹیاں اور آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لینے اترے ہیں ایسے میں احمدآباد کے چمن پورا میں موجود گلبرگ سوسائٹی میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ احسان جعفری سمیت 69 افراد کا قتل عام کیا گیا تھا اس گلبرگ سوسائٹی کے فساد متاثر اور اہم گواہ امتیاز خان پٹھان بھی جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ Gulbarg society massacre important witness Imtiaz Khan Pathan why is contesting election from JDU

گلبرگ سوسائٹی قتل عام 2002 کے متاثر اور اہم گواہ امتیاز خان پٹھان جے ڈی یو سے الیکشن کیوں لڑ رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں:

ایسے میں گلبرگ سوسائٹی کے متاثر امتیاز خان پٹھان نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں 20 سال سے انصاف کی لڑائی لڑ رہا ہوں. میں گلبرگ سوسائٹی کے بنگلہ نمبر 18 میں رہتا تھا جو ابھی بھی بنجر حالت میں پڑی ہوئی ہے لیکن اب تک ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف نہیں ملا. 2002 میں میرے خاندان کے 10 افراد اور احسان جعفری کے بنگلے میں 69 لوگوں کا قتل عام کیا گیا. جس میں سے 38 لاشیں ہی سول اسپتال سے ہمیں ملی تھی اور باقی 49 باڈیز اب تک نہیں ملی. انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی نے صحیح طور پر تحقیقات اس وقت نہیں کی اگر وہ سچائی کے ساتھ تحقیق و تفتیش کرتی اور سپریم کورٹ اس کو سپورٹ کرتی تو ذکیہ جعفری کی درخواست کو خارج نہیں کیا جاتا اور نریندر مودی کو کلین چٹ نہیں ملتی۔ Gulbarg Society Massacre 2002

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمارا ساتھ کبھی نہیں دیا۔ کانگریس کی وجہ سے ہمیں انصاف نہیں ملا۔ اس اسی لیے ہم گزشتہ دیڑھ سال قتل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کو جوائن کیا تھا تاکہ اسدالدین اویسی ہمارے لیے آواز اٹھائیں اور ہمیں انصاف دلانے میں مدد کریں لیکن ان سے صابر کابلی والا نے ہماری ملاقات نہیں کرائی. نہ ہی انہیں گلبرگ سوسائٹی کا دورہ کرایا. میں نے ایم آئی ایم سے الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ مانگا تھا لیکن وہ بھی نہیں دیا گیا اس لیے میں نے میم کو چھوڑا اور حال ہی میں جنتا دل یونائٹیڈ نتیش کمار کی پارٹی کو جوائن کیا انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور مجھے باپونگر اسمبلی سے اپنا امیدوار بنایا۔ انہوں نے کہا کہ باپونگر مسلم اقلیتی علاقہ ہے یہاں مسلم امیدوار کو جیتنا چاہیے لیکن کانگریس کے ہمت سنگھ پٹیل کو عوام جتاتی رہی ہے جو ہمارے حق کے لیے کھڑے نہیں ہوتے اس لیے لوگوں کو ہم پر بھروسہ کرنا چاہیے اور مسلم امیدوار کو اس سیٹ پر جتانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.