ETV Bharat / state

Gujarat Polls 2022 کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے الپیش کی قسمت کا فیصلہ آج - الپیش ٹھاکر نوجوان لیڈر

بی جے پی نے گاندھی نگر جنوب سے الپیش ٹھاکر کو اپنا امیدوار بنا یا ہے۔ وہ سنہ 2017 کے انتخابات کے دوران بی جے پی مخالف تحریک میں شامل تھے، لیکن 2019 میں انہوں نے بی جے پی کا دامن تھام لیا۔

gujrat polls 2022: Can Alpesh Thakor win this time on BJP ticket?
کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے الپیش کی قسمت کا فیصلہ آج
author img

By

Published : Dec 8, 2022, 11:02 AM IST

احمد آباد: سابق ایم ایل اے الپیش ٹھاکر کو بی جے پی نے گاندھی نگر جنوب سے امیدوار بنایا ہے، جب کہ سنہ 2017 میں وہ کانگریس کے ٹکٹ پر رادھن پور سے الیکشن جیتے تھے۔ کسان کے بیٹے الپیش نے سنہ 2019 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، لیکن وہ 2019 کے ضمنی انتخاب میں 3500 ووٹوں سے ہار گئے۔ بی جے پی میں شامل ہونے سے قبل اس وقت وہ سرخیوں میں آئے تھے جب گجرات سے مہاجر مزوروں زبردستی باہر بھگایا جارہا تھا۔ مبینہ طور پر الپیش ٹھاکر پر الزام ہے کہ انہوں نے باہری مزدوروں کو گجرات سے باہر جانے پر مجبور کیا اور مزدوروں پر تشدد کے بھی الزامات ہے۔ Can Alpesh Thakor win this time

ابتدائی دنوں میں وہ سماجی اور سیاسی کارکن تھے۔ وہ ٹھاکر کولی برادری کے لیڈر ہیں اور ان کے بی جے پی میں شامل ہونے سے او بی سی ووٹروں کا ایک بڑا حصہ بی جے پی کو جا سکتا ہے۔ الپیش ٹھاکر نے اپنا سیاسی سفر 30 اکتوبر 2017 کو انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہو کر شروع کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے کھشتریا ٹھاکر سینا کی بنیاد رکھی اور برادری کے حقوق کے لیے تحریک کی قیادت کی۔ الپیش کو ایک سماجی کارکن کے طور پر پہچان ملی اور اس نے گجرات میں ٹھاکر برادری کے افراد کو شراب کی لت سے نجات دلانے کے لیے ایک تحریک شروع کی۔ کھشتریا ٹھاکر کی سینا میں لاکھوں لوگوں نے رکنیت حاصل کی۔

الپیش 7 نومبر 1975 کو گجرات کے اندلا میں ایک کسان خاندان میں پیدا ہوئے۔ جب ہاردک پٹیل نے تحریک شروع کی تو الپیش نے اس پاٹیدار تحریک کی حمایت کی، جس کی وجہ سے انہیں سنہ 2015 میں مہسانہ میں او بی سی اجلاس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ الپیش ٹھاکر کا بی جے پی میں شامل ہونا اور گاندھی نگر ساؤتھ سے انتخاب لڑنا بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ الپیش کے آنے سے او بی سی ووٹر اب کانگریس کے بجائے بی جے پی کی طرف مائل ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

الپیش ٹھاکور باضابطہ بی جے پی میں شامل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.