ETV Bharat / state

گجرات کے ڈی جی پی کی عوام سے اپیل

گجرات کے ڈی جی پی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اب ماسک اور معاشرتی فاصلہ کو عادت بنالیں۔

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 11:41 PM IST

ریاست گجرات کے شہر گاندھی نگر میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

لاک ڈاؤن کے باوجود کووڈ۔19 کا قہر ختم نہیں ہورہا ہے۔

گجرات میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

احمد آباد ریاست میں کورونا وائرس کا سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے، احمدآباد میں کورونا متاثرین تعداد 2777 ہوگئی ہے۔

ایسی صورتحال میں گجرات کے ڈائریکٹر جنرل پولیس شیوانند جھا نے لوگوں سے کورونا کی بڑھتی ہوئے قہر کی وجہ سے اپیل کی ہے، اور کہا کہ لوگوں کو کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے ماسک پہننے اور معاشرتی فاصلے کے قواعد پر عمل کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو ضرورت کے بغیر گھر سے نہیں نکلنا چاہیے۔

انتظامیہ کو یہ بھی حق حاصل ہے کہ جو ضرورت پڑنے پر ضروری سامان لینے کے نام پر گھر سے باہر نکلنے والوں پر پابندی عائد کرے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے گودھرا میں ایسا کیا گیا ہے اور متعلقہ علاقوں میں سٹیٹ ریزرو پولیس فورس کا دستہ تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی شیوانند جھا نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ پولیس چار پہیے گاڑی پر ایک سے زیادہ دو سے زیادہ اور ٹو وہیلر پر ایک سے زیادہ افراد بیٹھنے پر ان کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔

جھا نے بتایا کہ پولیس ایمرجنسی نمبر 100 پر موصولہ شکایات کے ذریعہ معاشرتی فاصلے کے قوانین کی خلاف ورزی اور بھیڑ جمع کرنے کے لیے 43 مقدمات درج کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.