ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے875 نئے معاملے

گجرات میں کورونا کا قہر جاری، مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوزکر چکی ہے۔

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 12:18 PM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے875  نئے معاملے
گجرات میں کورونا وائرس کے875 نئے معاملے

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 875 نیے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 14 مریضوں کی اموات ہوئی ہے وہیں 441 مریضوں کو ہسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گجرات میں کورونا پوزیٹیو معاملے کی کل تعداد 40115 ہوگئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 2024 پر پہنچ گئی ہے۔ اب تک کل 28183 مریضوں کو چھٹی دی جا چکی ہے۔

گجرات میں اب تک کورونا سے 28183مریض علاج کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں موجودہ وقت میں گجرات میں 9948مریض مستحکم حالت میں ہیں جن میں سے 63 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں گجرات میں اب تک کورونا کے 449349 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

احمد آباد میں جہاں کورونا کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے تو وہیں سورت میں نئے معاملے چونکا رہے ہیں۔ تازہ معاملوں میں سورت کارپوریشن میں سب سے زیادہ 202 مریض سامنے آئے ہیں، وہیں احمد آباد کارپوریشن میں سے 153 جبکہ وڈودرا کارپوریشن میں 61 معاملے ہیں اس کے علاوہ بھاونگر میں 59 اور گاندھی نگر میں 21 مریض پائے گئے ہیں۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 14 مریضوں کی اموات ہوئی ہے اس میں سب سے زیادہ سے زیادہ پانچ لوگوں کی موت احمدآباد میں ہوئی ہے اس کے علاوہ سورت میں 3 اور ارولی گاندھی نگر، جام نگر،جوناگڑھ، کارپوریشن، مہسانہ اور سورت گاوں میں ایک ایک افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے جمعہ کے روز 17 نئے مائیکرو کنٹینمنٹ زون کا اعلان کیا تھا اس کے ساتھ شہر میں مائیکرو کنٹینمنٹ زون کی تعداد 156 سے بڑھ کر 173 کے ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.