ETV Bharat / state

گجرات فرقہ وارانہ فساد کے متاثرین انصاف کے منتظر - justice

ملک کی تاریخ میں 2002 کے گجرات فرقہ وارانہ فسادات انتہائی بھیانک اور بد ترین فسادات کی فہرست میں شمار ہوتا ہے۔

justice
author img

By

Published : Feb 28, 2019, 3:24 PM IST

گجرات 2002 کے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران جو واقعات سامنے آئے اس سے انسانیت شرمشار ہوئی۔

تاریخ کے اوراق پر نظر دوڑائی جائے تو حیرت ہوتی ہے کہ اشرف المخلوقات میں شمار کیا جانے والا انسان جانوروں سے بھی گیا گذرا ثابت ہورہا ہے۔

انسان سوز فرقہ وارانہ فسادات کی تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ وقتی طور پر سیاسی و مذہبی بہاؤ میں آکر انسان کے ہاتھوں انسان ہی کا تاریخی نقصان ہوتا ہے۔

وقت ہمیشہ یکساں نہیں رہتا۔ فرقہ وارانہ فسادات کے دن بھی کٹ جاتے ہیں،مگر اس کی نشانیاں باقی رہ جاتی ہیں۔

انسانی سماج اور تاریخ کے سینے پر کبھی نہ مٹنے والاایک بد نما ضدی دھبہ لگ جاتا ہے جو کبھی صاف نہیں ہوتا۔

آج بھی گجرات 2002 کے قرقہ وارانہ فسادات کی نشانیوں سے ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے۔ یہ ایک ایسا سبق ہے جو ہم سے یہ کہتا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی کسی بھی نوعیت کے فسادات نہیں ہونے چاہیے۔

undefined

27 فروری 2002 کو گودھرا ٹرین سانحہ کے بعد پورے گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے، جس پر آج بھی عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں۔

فسادات کو لے کر سپریم کورٹ نے 2008 میں ایس آئی ٹی تشکیل دی جس کے تحت گجرات کے بڑے 9 مقدمات کی تفتیش ہوئی،جس میں احمدآباد کے تین بڑے مقدمات کا شمار ہوتا ہے جس میں خاص طور سے گلبرگ سوسائٹی قتل عام ، نروڈا پاٹیہ اور نروڈا گام کے مقدمات ہیں ۔

سابرمتی ایکسپریس میں آتشزدگی کے بعد احمد آباد کی گلبرگہ سوسائٹی میں 69 لوگوں کو بے رحمی سے زندہ جلا دیا گیا تھا ۔ حملے میں جاں بحق افراد میں کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری بھی شامل تھے ۔

گجرات کے اہم تین فرقہ ورانہ فسادات پر مقدمے پر گجرات ہائی کورٹَ کے وکیل شمشاد پٹھان نے کہا کہ احمدآباد کی گلبرگ سوسائٹی میں انہتر افراد کو زندہ جلا کر مار دیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک احسان جعفری ہیں ۔ اس معاملے پر احسان جعفری کی اہلیہ ذکیہ جعفری اب تک انصاف کی منتظر ہیں اور نچلی کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک اس مقدمے کو جانبازی سے لڑ رہی ہیں ۔ سپریم کورٹ میں اب بھی یہ مقدمہ پیڈنگ ہے۔

undefined

نڑوڈہ پاٹِیہ میں سو لوگوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا اس سلسلے میں اس مقدمے کو لڑنے والے گجرات ہائی کورٹ کے وکیل گووند پرمارنے کہا کہ نروڈا پاٹیہ کیس میں ٹرائل کورٹ نے اکتیس مجرمین کو عمر قید کی سزا سنائی تھی لیکن ہائی کورٹ میں شازش کرنے والوں کو چھوڑ دیا گیا۔اس معاملے کولے کر متاثرین اور ایس آئی ٹی سپرم کورٹ میں اپیل لگا رہے ہیں ۔نروڈا پاٹیہ کیس میں بھی متاثرین کو ادھورا انصاف ملا ۔

نروڈا گاوں کیس بھی بے حد اہمیت کے حامل ہےاس مقدمے میں ٹرائل اب تک پوری نہیں ہوئی ہے ابھی بھی فائنل آرگیومنٹَ کے لیے یہ کیس چل رہا ہے نروڈا گاؤں میں گیارہ لوگوں کو زندہ جلا کر مار دیا گیا تھا وہاں آج بھی متاثرین اس کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ۔

گجرات ہائی کورٹَ کے وکیل شمشاد پٹھان نے کہا کہ موجود ہ سرکار کی پالیسی ہے کہ آپس میں نا اتفاقی پیدا کریں ۔

undefined

ان تمام مقامات کے فسادت متاثرین آج بھی اپنے حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں انصاف کا دروازہ کھٹکٹا رہے ہیں لیکن اب بھی یہ لوگ صرف اور صرف انصاف کے منتظر ہیں۔

Intro:Body:

salman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.