گجرات میں آئندہ برس اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں لیکن اس سے پہلے بی جے پی کے ایم ایل ایز میں عدم اطمینان تھا اور ارکان اسمبلی کو مطمئن کرنے کے لیے ایسا کیا گیا ہے۔
-
Gujarat Chief Minister Vijay Rupani resigns pic.twitter.com/J8hl8GCHui
— ANI (@ANI) September 11, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Gujarat Chief Minister Vijay Rupani resigns pic.twitter.com/J8hl8GCHui
— ANI (@ANI) September 11, 2021Gujarat Chief Minister Vijay Rupani resigns pic.twitter.com/J8hl8GCHui
— ANI (@ANI) September 11, 2021
اس تعلق سے وجے روپانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'پارٹی میں ذمہ داریاں وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہیں اور یہ ہر پارٹی میں فطری عمل ہے۔ مجھے پانچ سال تک وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری ملی یہ بڑی بات ہے۔
وجے روپانی نے مزید کہا کہ 'پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کی رہنمائی میرے لیے غیر معمولی رہی اب مجھے جو بھی ذمہ داری ملے گی میں اسے پورا کروں گا مجھےجو ذمہ داریاں دی گئی تھیں اسے پورا کیا اور اب ریاستی انتخابات نریندر مودی کی قیادت میں لڑیں گے۔
واضح رہے کہ وجے روپانی نے 26 دسمبر 2017 کو دوسری بار گجرات کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ بی جے پی نے گجرات میں 182 میں سے 99 نشستیں جیت کر اکثریت حاصل کی تھی۔
وجے روپانی کے استعفیٰ کے بعد پاٹیدار رہنما ہاردک پٹیل نے کہا کہ 'وجے روپانی کے استعفیٰ پر بی جے پی عوام کو گمراہ کر رہی ہے، کورونا میں افراتفری اور ناکامی کی وجہ سے لوگوں میں ناراضگی تھی ایسے میں بی جی پی وزیراعلیٰ کو تبدیل کر کے عوام کو گمراہ کر رہی ہیں اس نے اتراکھنڈ میں بھی ایسا ہی کیا تھا۔
- کون ہوگا نیا وزیراعلیٰ؟
آئندہ برس ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل تمام سیاسی پارٹیوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں وہیں گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ اس اچانک استعفی سے سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں اور ہر جانب یہی چرچہ ہے کہ گجرات کو نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا۔
نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے بی جے پی میں تیاریوں شروع ہوگئی ہیں اور جلد ہی پارٹی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔
اس تعلق سے استعفیٰ دینے کے بعد وجے روپانی سے جب پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ ریاست کو کون سا نیا چہرہ وزیراعلیٰ کے طور پر ملے گا؟ تو اس پر وجے روپانی نے کہا کہ چہرہ تو نریندر مودی ہی ہوں گے اور ان ہی کی قیادت میں ہی انتخابات لڑے جائیں گے۔ اب پارٹی مجھے جو ذمہ داری دے گی میں اسے نبھاؤں گا۔ میں نے اپنی مرضی اور خوشی سے استعفی دیا ہے جبکہ نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب پارٹی ہائی کمان کرے گی۔
اس معاملے میں مرکزی وزیر پروشوتم روپالا نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں واضح ہو جائے گا کہ کون بنے گا نیا وزیراعلیٰ۔
گجرات کے نئے وزیراعلی کے عہدے کے لیے فی الحال نتن پٹیل، بھوپیندر سنگھ چوڑاسما اور گوردھن جافڑیا کے نام سرخیوں میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان میں سے گجرات کے نئے وزیر اعلی گوردھن جافڑیا بن سکتے ہیں اور کسی بھی وقت نئے وزیراعلی کے نام کا اعلان ہو سکتا ہے۔