اطلاع کے مطابق متاثرہ لڑکی کھیت مزدور کی بیٹی ہے۔ جب وہ گھر میں اکیلی رہتی تھی تو پہلے اس کے ایک کزن نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعدازاں مزید دو کزنز نے بھی اس کو جنسی زیادتی کا شکار بنایا کرتے تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ ملزمان متاثرہ کو کسی کو نہ بتانے کی بھی دھمکی دیا کرتے تھے، تمام ملزمان کی عمر 18 برس سے کم ہے۔
ذرائع کے مطابق کچھ دن قبل متاثرہ کے پیٹ میں درد ہوا تھا جس کے بعد اس کی والدہ اسے اسپتال لے گئیں۔ طبی جانچ کے دوران ڈاکٹروں نے بچی کی رپورٹ چار ماہ کی حاملہ دی۔ بدھ کی شب اسے مزید علاج کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔