ETV Bharat / state

گجرات اور راجستھان میں زلزلے کے جھٹکے - زلزلے

ریاست گجرات اور راجستھان کے مختلف علاقوں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے کچھ وقت کے لیے افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

earthquake
author img

By

Published : Jun 6, 2019, 12:23 AM IST

Updated : Jun 6, 2019, 1:55 AM IST

گجرات کے کئی علاقوں میں 4.0 ریکٹر اسکیل کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے احمدآباد، سابرکانٹھا، بناس کانٹھا، اراؤلی اور امباجی میں محسوس کیے گئے۔

انسٹی ٹیوٹ آف سیسمولوجیکل ریسرچ (زلزلے کے جھٹکوں کی جانچ کرنے والے ادارے) کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز بناس کانٹھا کا پالن پور علاقہ تھا جہاں رات میں دس بجکر 31 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے لگے۔

واضح رہے کہ 26 جنوری 2011 کو گجرات میں 7.7 ریکٹر اسکیل کا زلزلہ آیا تھا۔ اس حادثے میں بڑے پیمانے پر جان و مال کا نقصان ہوا تھا۔

راجستھان میں سروہی، جالور اور دیگر کچھ مقامات پر رات کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق رات میں تقریباً ساڑھے دس بجے اچانک دروازے اور کھڑکیاں کھڑکنے لگیں۔

عوام خوف زدہ ہوکر اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے حالانکہ اب تک جان مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سروہی کے علاوہ جالور اور آس پاس کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ زلزلہ چند سکینڈ تک رہا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Jun 6, 2019, 1:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.