ETV Bharat / state

Haj Committee Appeal to Hajis گجرات کے ساحل سمندر کے اضلاع والے عازمین حج قبل از وقت رپورٹنگ کریں - Pilgrims from coastal districts report early

گجرات سے سفر حج پر جانے کے لیے 4 جون سے فلائٹس شروع ہو گئی ہیں۔ ایسے میں گجرات کے سر پر بپر جوائے کے خطرے کو دیکھتے ہوئے حج کمیٹی گجرات کی جانب سے ساحل سمندر کے اضلاع سے آنے والے عازمین سے وقت پر رپورٹنگ کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور حج کمیٹی نے رشتہ داروں کو ایئر پورٹ پر نہ لانے کی اپیل کی ہے۔

Haj Committee Appeal to Hajis
Haj Committee Appeal to Hajis
author img

By

Published : Jun 14, 2023, 2:21 PM IST

احمدآباد: گجرات کے ساحل سمندر پر آنے والے طوفان بپر جوائے کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید سے فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے اس سلسلے میں کہا کہ گجرات سے سفر حج پر جانے والے عازمین کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ احمدآباد ایئر پورٹ سے 4 جون سے 24 جون تک دس ہزار کے قریب عازمین سفر حج پر جانے والے ہیں اور ہر فلائٹ میں 360 ،370 عازمین جدہ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں لیکن گجرات پر سمندری طوفان بپر جوائے کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے گجرات کے ساحل سمندر پر رہنے والے عازمین سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی رپورٹنگ کے لیے وقت سے پہلے حج ہاؤس احمدآباد پہچ جائیں اور متاثرہ علاقوں کے عازمین وقت سے پہلے بھی حج ہاؤس آ سکتے ہیں۔ ان کے رہنے کے لیے حج کمیٹی نے حج ہاؤس میں کافی اچھے انتظامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے ایک حاجی کے ساتھ 50 رشتہ دار ایئر پورٹ پر چھوڑنے آتے ہیں۔ وہ حاجی اپنے رشتہ داروں کو ایئرپورٹ پر نہ لائیں خود سلامت رہیں اور دوسروں کی بھی حفاظت کا خیال رکھیں۔ واضح رہے کہ 13 سے 18 جون تک عازمین کو قبل از وقت حج ہاؤس اور ایئر پورٹ پہچنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس دوران 8 فلائٹ احمدآباد ایئر پورٹ سے سفر حج کے لیے روانہ ہوں گی۔ جس میں پوربندر، دیوبھومی دوارکہ جام نگر، کچھ، نگر، سوراشٹر اور راجکوٹ کے عازمین کو حج ہاؤس جلدی آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.