احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد کے گومتی پور علاقے میں موجود سب سے مشہور قبرستان چارتوڑا قبرستان میں صفائی مہیم چلائی جا رہی ہے۔ سماجی تنظیموں اور سرکردہ شخصیات نے قبرستان میں صاف صفائی کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ کچھ سماجی تنظیم اور کارپوریٹرز خستہ حال قبرستان کی مرمت کے کاموں کو لے کر فکرمند ہیں۔
اس معاملے پر سماجی کارکن اور اس مہم کی شروعات کرنے والے الطاف باسی نے کہا کہ چاتوڑا قبرستان میں بہت ساری گندگی تھی۔ اسے دور کرنے کے لئے ہم نے چار توڑا قبرستان میں صفائی مہم شروعات کی۔ ہم لوگوں نے یہاں ناجائز قبضوں کو خالی کرائیں گے۔ صاف صفائی کروائیں گے۔ صاف سھترا قبرستان بنائیں گے۔
مولانا ۼلام سید نے کہا کہ جو مہم شروع کی گئی ہے اور سب سے زیادہ افیکٹیڈ چار توڑا قبرستان کے لیے ہے جہاں ناجائز قبضہ کیا گیا ہے اور یہاں بہت ہی زیادہ ناپاکی گندگی کی جاتی ہے، یہاں تک کہ پورا مارکیٹ بنا دیا گیا ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر یہاں منڈی لگا دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:No Food Waste Campaign ٹیم احمد شاہ آرمی کی احمد آباد میں ’نو فوڈ ویسٹ‘ مہم
وہیں سابق کونسلر اسحق شیخ نے کہا کہ یہ مہم کا تیسری بار آغاز کیا اور میں پوری عوام کی جانب سے شکر گزار ہوں۔ الطاف خان کا اس کی ٹیم کا مولانا صاحب کا جو یہ مہم کا حصہ بنے ایک ذہن نے کروٹ لی قبرستان کو خوبصورت بنانے کے لیے سب سے پہلے یہاں پر جو گندگی ہے مکانوں کے اگے وہ گندگی کو دور کیا جائے اس کے بعد کارپوریشن کس طرح سے ہماری مدد کرتی ہے ہم کارپوریشن کی مدد لے کر اگے کا کام بھی کیا جائے گا