دراصل میں گجرات میں ہونے والی راجیہ سبھا الیکشن سے قبل گجرات قانون سازاسمبلی میں این سی پی کے واحد ایم ایل اے نے منگل کو ریاست میں برسراقتدار بی جے پی کی حمایت میں ووٹ ڈالنے کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 26 مارچ کو ہونے والے گجرات راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی نے 3 کے اور کانگریس کے دو امیدوار میدان میں ہیں. اور الیکشن سے قبل کانگریس کے پانچ ایم ایل ایز نے استعفی دے دیا ہے ۔
اس سیاسی رسہ کشی کے درمیان پوربندر ضلع کے کاتیانا سے این سی پی کے رکن اسمبلی کاندھل جڈیجہ نے کہا کہ "میں نے وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ سے ملاقات کی جس کے بعد میں راجیہ سبھا الیکشن میں بی جے پی کی حمایت کرنے کا فیصلہ لیا ہے اوراس الیکشن میں، میرا ووٹ بی جے پی کو جائیگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں نے یہ فیصلہ اس لیےلیا ہے کیونکہ مجھے امید ہے کہ میں گجرات حکومت کی مدد سے اپنے علاقے کے زیرالتوا کام کو مکمل کر سکوں گا.
تاہم وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے اس پر کہا ہے کہ این سی پی ایم ایل اے کی حمایت سے توقع کی جارہی ہے کہ بی جے پی راجیہ سبھا کی تینوں سیٹوں میں جیت حاصل کرے گی۔
دراصل گجرات کی 182 رکن اسمبلی میں کانگریس کے تہتر ارکان تھے لیکن پانچ ممبران اسمبلی کے سپیکر استعفے کے بعد ان کی ممبران کی تعداد 68 ہوگئی ہے. ایسے میں کانگریس میں ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لئے کانگریس نے اپنے ایم. ایل. ایز کو جے پور بھیج دیا ہے.