ETV Bharat / state

water Scarcity In Behrampura: بہرام پورہ علاقہ میں پانی کی شدید قلت

author img

By

Published : Jul 20, 2022, 5:00 PM IST

Updated : Jul 20, 2022, 8:25 PM IST

سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ دینے والی بی جے پی حکومت نے پسماندہ علاقوں میں نہ ہی کسی کا ساتھ دیا اور نا ہی کسی کا وکاس کیا۔ ایسا ہی ایک علاقہ احمدآباد کا بہرام پورا ہے جہاں بارش کے دنوں میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وہیں پینے کے لیے پانی بھی انہیں دستیاب نہیں ہے۔water Scarcity In Behrampura

بہرام پورہ علاقہ میں پانی کی شدید قلت
بہرام پورہ علاقہ میں پانی کی شدید قلت

احمدآباد: بہرام پورا علاقے میں بڑی تعداد میں اقلیتی برادری کے لوگ آباد ہیں، یہاں کے لوگ غریبی و پسماندہ زندگی گزارتے ہیں۔ اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ یہاں کے عوام کارپوریشن کی عدم توجہی کی وجہ سے ہر طرح کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے، ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ کانگریس کے چار کاؤنسلر اور ایک رکن اسمبلی ہونے کے باوجود یہاں کسی طرح کا کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔

عیدالضحی کے موقع پر احمدآباد میں موسلادھار بارش ہوئی تھی جس سے بہرام پورا علاقہ میں ہر طرف پانی بھر گیا، یہاں تک کہ گٹروں کا پانی بھی لوگوں کو گھروں میں کچن تک داخل ہوگیا۔

بہرام پورہ علاقہ میں پانی کی شدید قلت

بارش میں بہرام پورا کے لوگوں کی جو حالت اور نقصانات ہوئے اس سے وہ اب تک ابھر نہیں پائے ہیں اس تعلق سے بہرام پورا کی خواتین نے کہا کہ بقرعید کے دن ہوئی بارش سے احمدآباد کے ہر علاقے میں پانی بھر گیا، گلشن نگر بہرام پورا میں بھی پانی گھٹنوں تک پانی بھر گیا تھا، 2 روز تک گھر میں پانی بھرا رہا کوئی پوچھنے تک نہیں آیا اور نہ ہی کسی نے مدد کی۔ ان کے کپڑے، بستر اور پیسے سب بارش میں ڈوب گئے تھے اور ایک ہفتے بعد تک ہم اپنے کپڑے و سامان کو سُکھا رہے تھے اب اس علاقے میں زندگی گزارنا دوبھر ہوگیا ہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں سرکاری نل تو لگا دیا گیا ہے لیکن ان نلوں میں پانی نہیں آتا۔ دس سے پندرہ دن میں ایک بار پانی کا ٹینکر آتا ہے تو بڑی مصیبت سے پانی ملتا ہے یا پھر بورنگ کا پانی خرید کا پینا پڑتا ہے۔ کئی کئی دنوں تک گھروں میں پانی نہیں رہتا۔

گاؤں سے بھی زیادہ بری حالت میں یہاں شہر کے لوگ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس علاقے میں پیرانہ ڈمپنگ سائٹ ہے جسے کچرے کا پہاڑ کہا جاتا ہے۔ اس سے گندگی اور بدبو پورے علاقے میں پھیلی رہتی ہے کہ سانس لینا مشکل ہے اور لوگ طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ان کے لیے پانی، گٹر، روڈ، لائٹ، سڑک جیسے بنیادی سہولیات جلد از جلد فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Water Crisis in Behrampura: پانی کے لیے ترستا احمدآباد کا بہرام پورہ

Last Updated : Jul 20, 2022, 8:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.