احمد آباد: گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر جگدیش ٹھاکر نے اقلیتوں کو رجھانے کے لیے ایک پروگرام میں اہم بیان دیا تھا جس کے بعد سے سیاست گرم ہوگئی۔ ایسے میں احمدآباد میں بجرنگ دل کے لوگوں نے کانگریس اور جگدیش ٹھاکر کے خلاف شرپسندانہ کارروائی کرتے ہو کانگریس بھون کا نام حج ہاوس لکھ دیا۔ Bajrang Dal Activists on Gujrat Congress
آج صبح ہی بجرنگ دل کے کارکنان نے احمدآباد میں واقع گجرات کانگریس کمیٹی کے باہر کانگریس بھون کا نام حج ہاوس لکھا۔ کانگریس بھون کے باہر لگائے گئے پوسٹر اور جگدیش ٹھاکر کے چہرے پر سیاہی پوت دی۔ بجرنگ دل نے یہاں ایک پوسٹر لگایا جس میں لکھا تھا کہ "آج سے کانگریس کمیٹی کا نام بدل کر حج ہاوس رکھ دیا گیا ہے۔"
واضح رہے کہ گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر جگدیش ٹھاکر نے دو روز اقلیتی سدبھاؤنا سملین میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی بات کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ "ملک کی املاک پر پہلا حق اقلیتوں کا ہے۔"