ETV Bharat / state

Arnaz Bano آئی ایم سی آر پروگرام میں ارناز بانو کو اعزاز سے نواز گیا - ریاست گجرات کے احمدآباد

احمد آباد کے ٹائیگور ہال میں انڈین مسلم فار سول رائٹس آئی ایم سی آر کی جانب سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ملک کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور گجرات کے مہسانہ کی ارناز بانوں کے ساتھ ہوئی نا انصافی کے معاملے کو بھی اٹھایا۔

آئی ایم سی آر پروگرام میں ادناز بانو کو اعزاز سے نواز گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 6:15 PM IST

آئی ایم سی آر پروگرام میں ادناز بانو کو اعزاز سے نواز گیا

احمد آباد: ریاست گجرات کے احمدآباد میں ٹائیگور ہال میں انڈین مسلم فار سول رائٹس آئی ایم سی آر کی جانب سے معقدہ پروگرام میں کانگریس کے سنئیر رہنما ڈاکٹر کے رحمان خان اور سلمان خورشید نے مشترکہ طور پر ارناز بانو کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا۔

ارناز بانو اور ان کے والد نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔ اس دوران ارناز بانو نے بتایا کہ کھیرالوں مہسانہ ضلع کی ایک تحصیل ہے۔ اس تحصیل کے لونوا گاؤں میں کے ٹی پٹیل اسمرتی ودھیا وہار اسکول میں یوم آزادی کے موقع پر دسویں جماعت میں ٹاپ کرنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں مجھے یعنی ارناز بانو سپاہی کو دسویں کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کر کے اسکول میں ٹاپ کرنے پر اعزاز ملنے والا تھا لیکن استقبالیہ جلسے میں انہیں نظر انداز کردیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے اسکول میں پروگرام کے دوران پہلے نمبر کے ٹاپر کو انعام دینے کے بجائے دوسرے نمبر کی طالبہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس پر بے حد مایوسی ہوئی۔ روتے روتے گھر گئی اپنے والد کو پورا معاملہ بتایا۔ اس کے بعد میرے والد نے اس معاملے کو سوشل میڈیا پہ وائرل کیا اور کافی جدوجہد کی۔

یہ بھی پڑھیں:Kadam Rasool Mubarak Ruza قدم رسول مبارک روضہ وقف جائیداد ہے یا نہیں اس کا فیصلہ صرف ٹریبیونل ہی کر سکتا ہے: گجرات ہائی کورٹ

اس معاملے پر ارناز بانو کے والد سلیم احمد سپاہی نے کہا کہ میری بیٹی کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ جس طرح سے ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا اسے بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.