احمدآباد: گجرات کے شہر احمدآباد کے مشہور تالاب کانکریہ کے احاطے میں موجود بال واٹیکہ میں ایک جھولہ گرنے سے 2019 میں 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسی جھولے کے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرنے کے بجائے احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے اسے ایک اور ٹھیکہ دے دیا ہے۔ اس پر کارپوریشن میں کانگریس کے اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
اس تعلق سے شہزاد خان پٹھان نے بتایا کہ 14 فروری 2019 کو کانکریہ کے بال واٹیکہ ایمیوزمینٹ پارک کا جھولا گرنے کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور27 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اس وقت ان جھولوں کو چلانے کا کونٹراکٹ سپر اسٹار ایمیوزمینٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو دیا گیا تھا۔ اس وقت اس کانٹراکٹر پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ مزید یہ کہ اسی ٹھیکیدار کو کانکریہ تالاب بال واٹیکہ کے بگل میں موجودہ واٹر پارک کو 15 سال تک چلانے کا ٹھیکہ دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Cable Bridge Collapses in Morbi گجرات کے موربی علاقے میں کیبل پُل اچانک ٹوٹا، 141 سے زائد افراد ہلاک
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی ملزم ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کے بجائے اسے ایک اور ٹھیکہ دینے کی سخت مخالفت کرتی ہے۔ جس کانٹراکٹر کی وجہ سے دو افراد کی موت ہوئی تھی اور متعدد لوگ زخمی ہوئے تھے، جو کانٹراکٹر احمد آباد کے لوگوں کی حفاظت نہیں کر سکتا، اسے آپ 15 سال کے لیے واٹر پارک کی ذمہ داری کیسے سکتے ہیں؟ اس سے کہنا کہیں نہ کہیں ثابت ہو رہا ہے کہ بی جے پی اور احمدآباد میونسپل کارپوریشن اس طرح کے کانٹریکٹروں کو پالتے ہیں اور ایسے کانٹریکٹر ہی احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی تجوریوں کو خالی کر رہے ہیں۔