ETV Bharat / state

احمد آباد: لاک ڈاون پانچ سے لوگ خوفزدہ کیوں؟ - Ahmedabad lockdown news

کورونا کے قہر کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کے نفاذ کا اعلان کیا گیا۔ دو ماہ سے بھی زیادہ عرصہ میں مرحلہ وار طریقے سے چار دفعہ لاک ڈاون کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔ چوتھے مرحلے کی میعاد 31 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ اس کے بعد کورونا کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر گیارہ ریاستوں میں لاک ڈاون 5 کے نفاذ کے آثار نمایاں ہیں۔

لا ک ڈاؤن 5 کے ممکنہ آمد سے لوگوں میں خوف و ہراس

author img

By

Published : May 28, 2020, 11:31 AM IST

ملک کے جن گیارہ شہروں میں لاک ڈاون 5 کے نفاذ کی تیاری چل رہی ہے۔ ان میں سے ایک احمد آباد بھی ہے۔ احمد آباد میں تقریبا 70 فیصد کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں اور کورونا سے اموات زیادہ ہوئی ہے۔ ایسے می‍ں احمد آباد کے عوام لاک ڈاون 5 کے ممکنہ نفاذ کے سبب خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

لا ک ڈاؤن 5 کے ممکنہ آمد سے لوگوں میں خوف و ہراس

اس سلسلے میں ای ٹی وی نمائندہ روشن آرا نے احمدآباد کے لوگوں سے بات چیت کی ۔ ان سے پوچھا کہ اگر لوگ ڈاؤن 5 نافذ کیا جاتا ہے تو اس پر ان کا رد عمل کیا ہوگا ۔ اور ان کی زندگی پر اس کا کیا اثر پڑے گا ۔

کورونا وائرس کے مضر اثرات سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب یہ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ ایک بار پھر حکومت لاک ڈاؤن نافذ کر سکتی ہے ۔اور لاک ڈاون پانچویں مرحلے میں لوگوں کو مزید تکالیف کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔حالانکہ چوتھے مرحلے کے لاک ڈاؤن میں کچھ رعایت دی گئی ہیں۔ لیکن کنٹمنٹ زون کے علاقے میں اب بھی کسی طرح کی کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

احمدآباد کے سرسپور علاقے کو کورونا وائرس کی وجہ سے کنٹیمنٹ زون قراردیاگیاہے ۔اس علاقے میں مسلم طبقہ کی اکثریت ہے ۔ ماہ رمضان کے دوران اس علاقے کو ریڈ زون میں شامل کردیا گیا ۔جس کی وجہ سے رمضان کے دوران لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔اور عید الفطر بھی سادگی سے منائی گئی۔

اور اب جب کہ لاگ ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ 31 مئی کو مکمل ہونے والا ہے۔ تو لوگ اس بات سے پریشان ہیں کہ کہیں ایک بار پھر لاک ڈاؤن 5 کا نفاذ نہ نافذ کر دیا جائے.

لوگوں کا کہنا ہے لاک ڈاون کے دوران پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ا۔س لیے علاقے کے لوگ دہشت میں ہیں. لوگوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا کی ٹیسٹنگ بہت کم ہو رہی ہیں۔ لوگوں کے سامنے سب سے بڑا معاملہ روز گا ر کا ہے ۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے حکومت کی جانب سے اب تک کسی طرح کی مدد بھی نہیں ملی ہے ۔ جو بھی امدادمل رہی ہیں وہ مقامی لوگ ہی کر رہے ہیں.

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اب تو ان کے پاس گھر چلانے کے لئے اخراجات بھی نہیں ہیں۔ بچوں کو کھلانے کے لیے بھی راشن نہیں ہے اور اور کام کرنے اور آمدنی کے کا ذرا ئع بند ہیں۔ تاہم یکے بعد دیگرے لاک ڈاؤن میں توسیع ہوتی جا رہی ہے ۔لوگوں نے مزید کہا کہ لاک ڈان میں لوگ کورونا وائرس نہیں بلکہ بھوک اور حکومت کی عدم توجہی سے پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے کی تعداد 15000 کو تجاوز کر چکی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 376 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اور احمد آباد میں اب تک 11097 کیسز درج کیے گیے ہیں تاہم گجرات میں اب تک 938 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں.

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.