ETV Bharat / state

احمد آباد :اسدالدین اویسی کی حضرت شاہ عالم سرکار درگاہ پر حاضری

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی گجرات کے دورہ پر ہیں۔ اس دورہ پر ان کے ہمراہ پارٹی کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کے علاوہ پارٹی کے دیگر ارکان بھی موجود ہیں۔

حضرت شاہ عالم سرکار درگاہ
حضرت شاہ عالم سرکار درگاہ
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 6:55 AM IST

حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی ان دنوں گجرات کے دورہ پر ہیں ۔اپنے دورہ کے دوران اسدالدین اویسی نے گجرات کے مشہور اولیاء ہند حضرت شاہ عالم سرکار درگاہ پر حاضری دی اور مزار پر چادر پیش کی۔ان کے ساتھ مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد سے رکن پارلیمان امتیاز جلیل سمیت پارٹی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

حضرت شاہ عالم سرکار درگاہ

شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ اسدالدین اویسی اپنے گجرات دورے کے دوران احمدآباد آئے تھے۔ اور انہوں نے حضرت شاہ عالم سرکار درگاہ پر حاضری دی ۔شاہ عالم سرکار کے مزار پر پھول اور چادر پیش کرنے کے علاوہ انہوں نے اپنی پارٹی کو مستحکم کرنے اور ملک سے عالمی وبا کورونا وائرس سے نجات پانے کے لئے دعائیں مانگیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جتنے لوگ اسد الدین اویسی کی آمد پر ان کے ہمراہ تھے اگر اتنے ہی افراد انتخابات میں ایم آئی ایم کے حق اگر ووٹ ڈالتے ہیں تو پھر اسدالدین اویسی کی پارٹی جیت سکتی ہے-

مزید پڑھیں:

گجرات میں کانگریس کا مستقبل تاریک: اسد الدین اویسی

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اگر برادران وطن بھی اسد الدین اویسی کے حق میں ووٹ ڈالتے ہیں تو پھر گجرات میں اویسی کی سیاسی حالت مستحکم ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.